ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

خاتون نے پولیس اہلکار سمیت آٹو رکشہ ڈرائیور پر لگایا بیحد ہی گھنونا الزام، معاملے پر ہوئی جانچ تو ہوا یہ بڑا انکشاف

ممبئی میں دو پولیس کانسٹیبل (Police Constable) ایک آتو رکشہ ڈرائیور (Auto Rickshaw) اور دیگر کے خلاف ریپ و چھیڑ چھاڑ کا جھوٹا معاملہ درج کرانے کے الزام میں 35 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • Share this:
خاتون نے پولیس اہلکار سمیت آٹو رکشہ ڈرائیور پر لگایا بیحد ہی گھنونا الزام، معاملے پر ہوئی جانچ تو ہوا یہ بڑا انکشاف
ممبئی میں دو پولیس کانسٹیبل (Police Constable) ایک آتو رکشہ ڈرائیور (Auto Rickshaw) اور دیگر کے خلاف ریپ و چھیڑ چھاڑ کا جھوٹا معاملہ درج کرانے کے الزام میں 35 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

2ممبئی میں دو پولیس کانسٹیبل (Police Constable) ایک آتو رکشہ ڈرائیور (Auto Rickshaw) اور دیگر کے خلاف ریپ و چھیڑ چھاڑ کا  جھوٹا معاملہ درج کرانے کے الزام میں 35 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گھاٹ کوپر تھانے (Ghatkopar) کے ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ جس پولیس اہلکار نے خاتون کی مبینہ طور پر جھوٹا معاملہ درج کرانے میں مدد کی تھی اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔


افسر نے بتایا کہ خاتون نے بامبے ہائی کورٹ (Bombay Highcourt) کا رخ کرکے الزام لگایا تھا کہ 11  جنوری کو انسانی اسمگلنگ (Human Trafficking)  کے معاملے میں جانچ کے بہانے اس کا ریپ کیا گیا اور اس کی گیارہ سال کی بیٹی کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ اس کے بعد گزشتہ مہینے دو پولیس کانسٹیبل (Police Constable) ایک آتو رکشہ ڈرائیور (Auto Rickshaw) کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے اپنی شکایت میں یہ بھی الزام لگایا تھا کہ پولیس اہلکار کے حملے کی وجہ سے اس کا اسقاط حمل ہوگیا ہے۔


عدالت کی ہدایت پر گرفاتر کئے گئے تھے یہ لوگ

افسر نے بتایا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کانسٹیبل ششو پال جگدھنے اور گوہانے اور آٹو رکشہ ڈرائیور رگھو کو گرفتار کر لیا گیا۔ افسر نے یہ بھی بتایا کہ پولیس ڈپٹی کمشنر پولیس (زون سات) پرشانت قدم کی قیادت میں معاملے کی جانچ اور گرانی کیلئے ایک ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل کی گئی تھی۔ اس نے پایا کہ واردات کے وقت جگدھنے یوپی میں تھا، گوہانے تھانے میں تھا جبکہ آتو رکشہ ڈرائیور ساکی ناکا میں واقع اپنے ہی گھر پر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے  تعزیرات ہند کی دفعہ 120 (مجرمانہ سازش) کے تحت خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے اسے چار دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے
Published by: sana Naeem
First published: Sep 28, 2020 12:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading