ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کرائم برانچ نے فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا پولیس نے 75 اسٹاف سمیت دو مالکان کو گرفتار کیا

فرضی کال سینٹروں کے ذریعے ہندوستان اور خلیجی ممالک کے لوگوں کو فون کرکے ان کو یہ بتاتے کہ وہ کس طرح مختلف طریقوں سے سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

  • Share this:
کرائم برانچ نے فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا پولیس نے 75 اسٹاف سمیت دو مالکان کو گرفتار کیا
فرضی کال سینٹروں کے ذریعے ہندوستان اور خلیجی ممالک کے لوگوں کو فون کرکے ان کو یہ بتاتے کہ وہ کس طرح مختلف طریقوں سے سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

ممبئی پولیس کے کرائم برانچ یونٹ 11 نے ملاڈ میں ایسے دو فرضی کال سینٹروں کا پردہ فاش کیا ہے جس نے مبینہ طور پر ملک کے عوام کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کے لوگوں کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اسکیموں کے بہانے ٹھگی کرتے تھے۔ اس الزام میں مالکان کو گرفتار کیا ہے۔ فرضی کال سینٹروں کے ذریعے ہندوستان اور خلیجی ممالک کے لوگوں کو فون کرکے ان کو یہ بتاتے کہ وہ کس طرح مختلف طریقوں سے سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔


انہیں اپنی باتوں میں پھنساکر سرمایہ کاری کے لئے تیار کر لیتے اور جب کوئی سرمایہ کاری کرتا ہے تو ان کے پیسے ملنے کے بعدان سے کسی طرح کا کوئی رابطہ نہیں کرتے.پولیس کو اس معاملے میں شکایت موصول ہوئی جس کی بنیاد پر تفتیش کا آغاز کیا گیا اور پھر چھاپوں کے دوران پولیس نے کال سینٹرمیں کام کرنے والے 75 افراد کو تلاش کیا جو لوگوں سے بات چیت کے لئے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (VoIP) استعمال کررہے تھے۔


چھاپہ مار کارروائی کے بعد دونوں سینٹروں کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت گیراج نوراتن دامانی (39) اور آدتیہ وکرم مہیشوری (40) کے نام سے ہوئی ہے۔ ملاڈ (ویسٹ) میں غیر قانونی فرضی کال سینٹر میں کام کر نے کی اطلاع ملنے کے بعد یونٹ 11 کی پولیس ٹیم نے دو کال سینٹروں پر چھاپہ مارا ایک گولڈ لائن بزنس سینٹر اور دوسرے یوریکا ٹاور ، چنچولی بندر روڈ پر تفتیش کے دوران ملازمین اور مالکان نے بتایا کہ انہوں نے مبینہ طور پر سنگاپور سے وی او آئی پی کے ذریعے ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کے لوگوں کو بھی بلانے کا دعوی کیا ہے۔


کرائم برانچ کے ایک افسرنے بتایا کہ اس کے بعد ملازمین نے اپنی کمپنی کے ذریعے ہندوستانی اور بین الاقوامی لوگوں کو راضی کیا کرتے تھے.
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 26, 2021 12:09 PM IST