ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شوہر نے بیوی کو بزنس پارٹنر کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے پر کیا مجبور، بیوی کے منع کرنے پر کردی یہ گھنونی حرکت

متاثر نے بتایا کہ اس کے شوہر کے بزنس پارٹنر کا ان کے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا جو اس پر بری نظر رکھتا تھا۔ بزنس پارٹنر کی گندی حرکتوں کی شکایت جب اس نے اپنے شوہر سے کی تو شوہر نے صاف طور پر کہہ دیا کہ اس کا پارٹنر جیسا کہے اسے ویسا ہی کرنا ہوگا۔

  • Share this:

راجستھان Rajasthan کے چورو ضلع میں شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شوہر۔بیوی کے رشتے کی مریادہ تار تار ہو ئی ہے۔ واقعہ سادلپور کا ہے۔ ایک شخص نے اپنی بیوی کو دوسروں کے ساتھ جسمانی تعلقات (Physical Relationship) بنانے کے لیے مجبور کیا جب بیوی نے اس سے انکار کیا تو اسے زہر دےدیا گیا۔ شوہر کی اس گھنونی حرکت سے پریشان بیوی نے چورو پہنچ کر ایس پی (SP) سے انصاف کی گہار لگائی ہے۔

چورو ضلع کی سادلپور تحصیل کے ایک گاؤں کی رہنے والی متاثرہ نے بتایا کہ اس کی شادی سال 2017 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی اسے اس کا شوہر جہیز کے لئے پریشان کرتا تھا۔ جب جہیز کی مانگ پوری نہ ہوئی تو شوہر نے اسے دوسروں کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے پر مجبور کیا یا۔

بزنس پارٹنر سے جسمانی تعلقات بنانے کو کیا مجبور

متاثر نے بتایا کہ اس کے شوہر کے بزنس پارٹنر کا ان کے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا جو اس پر بری نظر رکھتا تھا۔ بزنس پارٹنر کی گندی حرکتوں کی شکایت جب اس نے اپنے شوہر سے کی تو شوہر نے صاف طور پر کہہ دیا کہ اس کا پارٹنر جیسا کہے اسے ویسا ہی کرنا ہوگا۔

متاثرہ کے مطابق جب اس نے شوہر کی اس بات کو ماننے سے انکار کردیا تو سسرال فریق کے لوگوں نے اسے زہر دے کر مارنے کی کوشش کی۔ متاثرہ نے ملزم شوہر سبھاش، سسر رام جی لال سمیت سسرال کے دیگر لوگوں پر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
First published: Jun 24, 2020 03:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading