ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سوتیلے باپ نے پہلے بیٹی کا کیا ریپ اور پھر کیا یہ کام، اڑ جائیں گے ہوش

مہاراشٹر کے پونے میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ پونے کے بھوسری علاقے میں ایک سوتیلے باپ پر مبینہ طور پر اپنی 15 سال کی بیٹی کا جنسی استحصال اور قتل کا الزام ہے۔

  • Share this:
سوتیلے باپ نے پہلے بیٹی کا کیا ریپ اور پھر کیا یہ کام، اڑ جائیں گے ہوش
علامتی تصویر

مہاراشٹر کے پونے میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ پونے کے بھوسری علاقے میں ایک سوتیلے باپ پر مبینہ طور پر اپنی 15 سال کی بیٹی کا جنسی استحصال اور قتل کا الزام ہے۔ لڑکی کی ماں کے ذریعے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ملزم کا جمعرات کی صبح اس کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس میں ملزم نے اسے سنگین نتیجے بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ خاتون کے مطابق اس نے اپنے شوہر کو اپنی بیٹیوں سے دور رہنےکو کہا تھا۔

بھوسری تھانے کے ایک پولیس افسر کے مطابق واقعے والے دن شام کو لڑکی کی چھوٹی بہن گھر لوٹی تو اس نے دروازہ بند پایا۔ دروازہ توڑنے پر اندر لڑکی مردہ پڑی ملی۔

پولیس نے ملزم والد کے خلاف پوکسو سمیت کئی دفعات میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس فرار ملزم کی تلاش کررہی ہے۔



یہ بھی پڑھیں: کرنال: 12 سال کی معصوم کی اجتماعی عصمت دری، پولیس نے 4 نابالغ ملزموں کو حراست میں لیا

 
First published: Dec 14, 2019 07:45 AM IST