ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہوٹل کے کمرے میں نقلی پولیس بن کر دو گیسٹ کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت، 8 ملزمین کو پولیس نے حراست میں لیا

دراصل ولے پارلے علاقہ میں نقلی پولیس بن کر ا یک فائیو اسٹار ہوٹل میں چھاپہ ما را اور 12 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد نامعلوم ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • Share this:
ہوٹل کے کمرے میں نقلی پولیس بن کر دو گیسٹ کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت، 8 ملزمین کو پولیس نے حراست میں لیا
دراصل ولے پارلے علاقہ میں نقلی پولیس بن کر ا یک فائیو اسٹار ہوٹل میں چھاپہ ما را اور 12 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد نامعلوم ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ممبئی: پولیس کی وردی کا ایک خاص مقام ہے جو لوگوں میں ایک طرح کا ڈر پیدا کرنے کے ساتھ عوام کو تحفظ کا احساس بھی دلاتی ہے۔ وہیں جب پولیس کی وردی کا استعمال کسی فرضی چیز، برائی اور جرائم کیلئے کیا جائے تو یہ واقعی غلط ہے۔ کیونکہ لوگ پولیس کی وردی پر اتنا یقین رکھتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہونے دیں گے اور  یہ سوچتے ہیں یہ ہماری حفاظت کیلئے ہیں۔ دراصل حال ہی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے سبھی کو چونکا دیا ہے۔ دراصل ولے پارلے علاقہ میں نقلی پولیس بن کر ا یک فائیو اسٹار ہوٹل میں چھاپہ ما را اور 12 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔ معاملہ  17 فروری  کا بتایا جا رہا ہے۔ ممبئی پولیس اس معاملے میں ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد لے رہی ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


نقلی پولیس بن کر 12 کروڑ روپئے لیکر فرار

اس معاملے میں ولے پارلے اسٹیشن میں نامعلوم ملزمین کے خلاف آئی پی سی کے دفعہ 392.170 اور34 کے تحت معاملہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی سی پی ایس چیتنیا، ممبئی پولیس نے اس معاملے کو لیکر بیان دیا ہے کہ ولے پارلے پولیس اسٹیشن اس معاملے میں کارروائی کر رہی ہے اور 8 ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے اور آگے کی کارروائی جاری ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق 17 فروری کے دن ملزمین ولے پارلے کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں داخل ہوئے اور خود کو پولیس اہلکار بتایا اور 12 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔


ہوٹل کے گیسٹ کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ

بتایا جاتا ہے کہ ہوٹل میں دو گیسٹ ولے پارلے کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، اسی دوران نامعلوم افراد نقلی پولیس بن کر ہوٹل کے کمرے داخل ہوئے اور چھاپہ مارا۔ چھاپہ کے دوران نقلی پولیس والوں نے ان دونوں گیسٹ کے پاس سے 12 کرو ڑ روپے لئے اور فرار ہوگئے۔

ممبئی پولیس نے 8 ملزمیں کو حراست میں لیا
پولیس نے اس واقعے کے بعد نامعلوم ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے معاملہ درج کرلیا ہے، ہوٹل اور اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہم سبھی ملزمین کو ڈھونڈنے پر کام کر رہے ہیں۔ وہیں پولیسن نے آٹھ ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

(رپورٹ: وسیم انصاری)
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 20, 2021 04:12 PM IST