உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چوری کی یہ واردات کر دے گی آپ کو حیران، آٹو رکشہ چرا کر یہ گروپ کرتا تھا ایسا کام، پولیس نے کیا گرفتار

    ممبئی کے اندھیری علاقے میں چوری کی ایک ایسی واردات سامنے آئی ہے جسے سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    ممبئی کے اندھیری علاقے میں چوری کی ایک ایسی واردات سامنے آئی ہے جسے سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    ممبئی کے اندھیری علاقے میں چوری کی ایک ایسی واردات سامنے آئی ہے جسے سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    • Share this:
    ممبئی کے اندھیری علاقے میں چوری کی ایک ایسی واردات سامنے آئی ہے جسے سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ ویسے توآپ نے چوری کی بہت ساری کہانیاں سنی ہوں گی جہاں لوگ چوری کرکے سامان بیچ کر پیسہ کماتے تھے لیکن ممبئی کے اندھیری علاقے میں چوری کا ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں چور آٹو رکشہ چرا کر اسے کرایہ پر چلانے کے لئے دیتے تھے۔ اندھیری پولیس نے 2 ایسے شاطر چوروں کو گرفتار کیا ہے جو ممبئی کے آس پاس کے علاقے سے آٹو رکشہ چوری کرتے تھے اور ان کا انجن اور چیچس نمبر کے علاوہ نمبر پلیٹس تبدیل کرکے ممبئی میں اپنے پہچان والوں کو کرایے پر دے کر موٹی رقم کماتے تھے۔ 40 آٹو رکشہ کے ساتھ گیس کٹر ، سلنڈر کے ساتھ 80 لاکھ کا مال ضبط۔ 2 ملزم گرفتار کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

    پکڑے گئے ملزم آٹو رکشہ ڈرائیور ہے جو تھانہ وسئی کے علاقے میں رہتا ہے۔ در اصل یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پپو جیسوال نامی رکشہ ڈرائیور اپنے آٹو رکشہ چوری کی رپورٹ درج کروانے اندھیری پولیس اسٹیشن آیا تھا۔ آٹو چوری کی شکایت درج کرنے کے بعد آندھری کے ڈیٹیکشن اسٹاف اے پی آئی دیگمبر پگارے اور ان کی ٹیم نے تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ زون 10 کے علاقے میں اس سے قبل دو تین مہینے میں بہت سارے رکشہ چوری ہو چکے ہیں۔



    جانچ کے دوران پولیس کو یہ اطلاع ملی ہے کہ رات کے وقت آٹو رکشہ چوری کرتے تھے اور اسے چار پانچ کلو میٹر دور لے جاکر رکشہ کو ایک کنارے لگا دیتے تھے پھر دو چار دن بعد آکر آٹو رکشہ وسئی گوڈاون میں لے جا کر اس کا ماڈل نمبر ، چیچس نمبر اور نمبر پلیٹوں کو تبدیل کرکے ممبئی میں اپنے جاننے والوں کو دیکر روزانہ ڈھائی سو روپے وصول کیا کرتے تھے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: