உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایل پی جی گیس منھ میں ڈال کر  شوہر نے بیوی کے ساتھ کیا انتہائی خوفناک کام، پولیس کے بھی اڑے ہوش

    کوئی بھی اس حقیقت کو قبول نہیں کر رہا کہ کوئی اپنی بیوی کو اتنی بے رحمی سے قتل کر سکتا ہے۔

    کوئی بھی اس حقیقت کو قبول نہیں کر رہا کہ کوئی اپنی بیوی کو اتنی بے رحمی سے قتل کر سکتا ہے۔

    کوئی بھی اس حقیقت کو قبول نہیں کر رہا کہ کوئی اپنی بیوی کو اتنی بے رحمی سے قتل کر سکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی سے ملحقہ علاقہ ممبرا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ اس واقعے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ کوئی بھی اس حقیقت کو قبول نہیں کر رہا کہ کوئی اپنی بیوی کو اتنی بے رحمی سے قتل کر سکتا ہے۔ شوہر شاہنواز سیفی نے اپنی بیوی صدف سیفی کو ممبرا ریلوے اسٹیشن کے سامنے جیون باغ کی برہانی عمارت میں قتل کیا اور دو سالہ بچی کے ساتھ فرار ہو گیا۔

      یہ پورا واقعہ یکم ستمبر کو پیش آیا  پولیس نے ملزم شاہنواز سیفی کو مدھیہ پردیش کے اٹارسی سے گرفتار کیا ، ممبرا تھانے کے سینئر پی آئی مدھوکر کڈ نے بتایا کہ صدف اور شاہنواز کی محبت کی شادی تھی۔ ان کے درمیان ہمیشہ لڑائی جھگڑے ہوتے تھے۔موصولہ معلومات کے مطابق یکم ستمبر کو دونوں میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوئی اور پھر شاہنواز نے صدف کو کچھ نشہ آور چیزیں پلا کر اس کو بے ہوش کردیا اورکئی جگہوں پر اس کے جسم کو جلا دیا اور پھر ایل پی جی پائپ اس کے منہ میں ڈال دیا۔



      دروازے باہر سے بندکرکے اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ بھاگ گیا۔رسوئی گیس کی وجہ سے صدف اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ، اس قتل کے بعد شاہنواز اپنے گاؤں مراد آباد بھاگ گیا ، ممبرا پولیس نے مدھیہ پردیش کے اتارسی آر پی ایف سے رابطہ کیا اور شاہنواز سیفی کو اٹارسی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا۔ ممبئی پولیس کی ٹیم بھی اتارسی کے لئے روانہ ہوئی تھی اور 3 ستمبر کو ملزم کو 302 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبرا لایا گیا اور 4 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں ملزم کو 8 ستمبر تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: