ہوم » نیوز » No Category

ٹھنڈ کے موسم میں لوگ کرنسی بدلوانے کے لئے 10 سے 12 گھنٹے گزارنے پر مجبور

ناندیڑ۔ پانچ سو اور ہزار کے نوٹ پر پابندی لگانے سے متعلق مرکز کی مودی حکومت کے ایک فیصلہ نے لوگوں کے معمولات زندگی میں زبردست ہلچل پیدا کردی ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 15, 2016 04:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹھنڈ کے موسم میں لوگ کرنسی بدلوانے کے لئے 10 سے 12 گھنٹے گزارنے پر مجبور
ناندیڑ کی مسلم خواتین: علامتی تصویر

ناندیڑ۔ پانچ سو اور ہزار کے نوٹ پر پابندی لگانے سے متعلق مرکز کی مودی حکومت کے ایک فیصلہ نے لوگوں کے معمولات زندگی میں زبردست ہلچل پیدا کردی ہے ۔ پیسے ہوتے

ہوئے بھی لوگ خود کو تنگ دست محسوس کررہے ہیں ۔ کرنسی تبدیل کرنے کیلئے شدید ٹھنڈ کے موسم میں لوگ گھنٹوں بینک کے سامنے کھڑے ہوکر پریشانیاں برداشت کررہے ہیں ۔ ایک ساتھ سینکڑوں افراد کے بینک کے سامنے جمع ہونے سے دھکا مکی اور ہنگامی حالات بھی پیدا ہورہے ہیں ۔ بینک کے سامنے پولیس نے سکوریٹی انتظامات کئے ہیں اس کے باوجود لوگوں پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنے والوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد دکھائی دے رہی ہے ۔ پانچ سو اورہزار

کے نوٹ بند ہونے سے معمولی معمولی چیزیں خریدنے کیلئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔


خاص طورپر ناندیڑ کے دیگلور ناکہ میں حالات کافی سنگین ہوگئے ہیں ۔ یہاں اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کی برانچ میں کرنسی تبدیل کرنے کیلئے لوگ صبح چار بجے سے لائنوں میں لگ رہے ہیں ۔ بینک انتظامیہ نے دفتری کام کاج کے لئے صبح 8 بجے کا وقت تعین کیا تھا لیکن بینک دس بجے سے پہلے نہیں کھل رہے ہیں ۔ صبح چار بجے سے دس بجے یعنی بینک کھلنے کے 6 گھنٹہ پہلے اور اس کے بعد اپنا نمبر آنے تک یعنی کم سے کم 8 تا دس گھنٹہ اور کچھ لوگوں کو 10 سے 12 گھنٹہ کرنسی بدلنے میں صرف کرنا پڑرہا ہے ۔ کرنسی تبدیل کرنے کے ا س کا م میں سیکڑوں افراد اپنے کام پر نہیں جا پا رہے ہیں ۔

First published: Nov 15, 2016 04:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading