ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جے این یو سیکس اور منشیات کا اڈہ ، وہاں روزانہ ملتے ہیں 3 ہزار کنڈوم : بی جے پی ممبر اسمبلی

الور: جے این یو تنازعہپر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے یونیورسٹی کیمپس کو سیکس اور منشیات کا اڈہ بتا کر ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ ممبر اسمبلی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں روزانہ تین ہزار سے زیادہ کنڈوم اور دو ہزار بوتل سے زیادہ شراب کی کھپت ہوتی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Feb 24, 2016 12:14 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جے این یو سیکس اور منشیات کا اڈہ ، وہاں روزانہ ملتے ہیں 3 ہزار کنڈوم : بی جے پی ممبر اسمبلی
الور: جے این یو تنازعہپر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے یونیورسٹی کیمپس کو سیکس اور منشیات کا اڈہ بتا کر ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ ممبر اسمبلی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں روزانہ تین ہزار سے زیادہ کنڈوم اور دو ہزار بوتل سے زیادہ شراب کی کھپت ہوتی ہے۔

الور: جے این یو تنازعہپر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے یونیورسٹی کیمپس کو سیکس اور منشیات کا اڈہ بتا کر ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ ممبر اسمبلی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں روزانہ تین ہزار سے زیادہ کنڈوم اور دو ہزار بوتل سے زیادہ شراب کی کھپت ہوتی ہے۔


راجستھان کے الور ضلع میں رام گڑھ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی گیان دیو آہوجا نے الزام لگایا کہ جے این یو میں پڑھنے والے لوگ ان 'غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ آہوجا نے کہا کہ جے این یو احاطے میں روزانہ سگریٹ کے 10 ہزار سے زیادہ اور بیڑی کے چار ہزار جلے ہوئے ٹکڑے ملتے ہیں۔ گوشت کی ہڈیوں کے چھوٹے بڑے پانچ ہزار ٹکڑے ٹکڑےپائے جاتے ہیں۔چپس اور نمکین کے دو ہزار پیکٹ ملتے ہیں، اور تین ہزار استعمال کئے ہوئے کنڈوم ... وہاں وہ ہماری بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ غلط کرتے ہیں۔ مانع حمل کے استعمال شدہ 500 انجکشن بھی ملے ہیں۔


ممبر اسمبلی نے دعوی کیا ہے کہ اس کے علاوہ احاطے میں شراب کی دو ہزار بولتیں اور بیئر کے تین ہزار سے زیادہ کین روزانہ وہاں ملتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ انہیں کون پیتا ہے؟ اندازہ لگائیں۔ بی جے پی ممبر اسمبلی نے یہ بھی دعوی کیا کہ رات آٹھ بجے کے بعد احاطے میں طلبہ اکثر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے ملتے ہیں۔

First published: Feb 24, 2016 12:14 AM IST