تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ کے ایک بیان کے بعد ہندوستان۔ پاکستان کی تقسیم پر سیاست پھر گرما گئی ہے۔ ایک پروگرام میں دلائی لامہ نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی ضد کو ہند۔ پاک کی تقسیم کی وجہ بتایا۔ گوا کے دارالحکومت پناجی میں کالج کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کا عہدہ جناح کو سونپنا چاہتے تھے لیکن پنڈت نہرو ایسا نہیں چاہتے تھے۔ مہاتما گاندھی کے فیصلے کی اندیکھی ہی بھارت اور پاکستان کی تقسیم کی وجہ بن گئی۔
دلائی لامہ کا یہ بیان ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں آیا جب اس نے پوچھا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے کیسے ابھرنا چاہئے۔ اس کے جواب میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کی تقسیم کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نہرو ایک تجربہ کار انسان تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے غلطی کی۔ انہوں نے کہا، "جواہر لال نہرو ملک کا پہلا وزیراعظم بننا چاہتے تھے۔ اگر جناح کو بنانے کی مہاتما گاندھی کی خواہش مان لی جاتی تو پھر ملک دو ٹکڑوں میں تقسیم نہیں ہوتا۔"
نہرو ملک سے زیادہ خود کے بارے میں سوچتے تھے
دلائی لاما کے بیان سے بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے اتفاق ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی کا نہرو کے بارے میں خیال یہ تھا کہ وہ خودغرض انسان تھے۔ گاندھی جی اس بات کو جانتے تھے کہ جواہر لال نہرو ملک سے زیادہ اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔