جالندھر: نوبل امن انعام یافتہ روحانی پیشوا دلائی لامہ نے بہار انتخابات کے نتائج پر کہا کہ وہاں انسانیت کی جیت ہوئی ہے۔ دلائی لامہ نے کہا کہ بہار کے عوام نے ہندوتو کو مسترد کردیا ہے ۔
دلائی لامہ ہفتہ کو لولی پروفیشنل یونیورسٹی کی ایک تقریب کے دوران مذہبی رواداری کے معاملے پر اظہار رائے کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام نے ترقی اور انسانیت کو جیت کا حقدار بنایا ہے۔
'انہوں نے مزید کہا کہ بہار انتخابات میں مذہبی ہم آہنگی دیکھنے کو ملی۔ وہاں زیادہ تر ہندو کمیونٹی نے بتا دیا کہ وہ اب بھی مذہبی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں۔ دلائی لامہ نے کہا کہ ہندوستانی مذہبی ہم آہنگی دنیا بھر میں سب سے زیادہ اچھی ہے۔
تاہم بات کو آگے بڑھانے سے پہلے انہوں نے خود کو حکومت کا مہمان بتاتے ہوئے موجودہ سیاسی منظر نامے پر براہ راست طور پر کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست انسانیت کی خدمت کے لئے کی جانی چاہئے، مسائل پیدا کرنے کے لئے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بودھ مت ہندوستان کی دین ہے۔ اس کی وجہ سے ہندوستان گرو اور تبتی شاگرد ہیں۔ ہندوستان کو رواداری کا درس دنیا کو پڑھانا چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔