راجستھان : الور ضلع میں ہولی کھیلنے کے دوران دلت نابالغ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
راجستھان میں الور ضلع کے بھیواڑی تھانہ علاقہ میں ایک نا بالغ دلت نوجوان کا دیگر سماج کے کچھ نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔
- News18 Hindi
- Last Updated: Mar 03, 2018 10:02 AM IST

راجستھان میں الور ضلع کے بھیواڑی تھانہ علاقہ میں ایک نا بالغ دلت نوجوان کا دیگر سماج کے کچھ نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔
الور : راجستھان میں الور ضلع کے بھیواڑی تھانہ علاقہ میں ایک نا بالغ دلت نوجوان کا دیگر سماج کے کچھ نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔ ایڈیشنل پولیس انسپکٹر ( بھیواڑی ) پشپیندر سولنکی کے مطابق نیرو جاٹو ( 16) کچھ دیگر سماج کے نوجوانوں کے ساتھ ہولی کھیل رہا تھا، اسی دوران نیرج کا کچھ نوجوانوں کے ساتھ تنازع ہوگیا ، جس کے بعد نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر اس کو بری طرح سے زخمی کردیا اور پھر اس کی موت ہوگئی ۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں مقتول کے جسم پر کسی دھار دار ہتھیار سے چوٹ کے نشان نہیں پائے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس وقعہ کے بعد مشتعل اہل خانہ نے اسپتال اور پولیس کی گاڑی پر پتھراو کیا اور توڑ پھوڑ کی ۔ ناراض اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ پر بھی جام لگایا ۔
اس سلسلہ میں اہل خانہ نے تین لوگوں پر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ تاہم ابھی تک نہ تو مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔