ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے نشانہ پر تھا ممبئی ہوائی اڈہ: ڈیوڈ ہیڈلی

ممبئی۔ دہشت گرد ڈیوڈ ہیڈلی نے آج یہاں خصوصی عدالت کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے بیان میں چوتھے دن بتایا کہ پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ ممبئی کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 12, 2016 11:34 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے نشانہ پر تھا ممبئی ہوائی اڈہ: ڈیوڈ ہیڈلی
ممبئی۔ دہشت گرد ڈیوڈ ہیڈلی نے آج یہاں خصوصی عدالت کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے بیان میں چوتھے دن بتایا کہ پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ ممبئی کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

ممبئی۔ دہشت گرد ڈیوڈ ہیڈلی نے آج یہاں خصوصی عدالت کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے بیان میں چوتھے دن بتایا کہ پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ ممبئی کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔ ہیڈلی نے کہا کہ اس نے ممبئی میں ورلی ‘ گیٹ وے آف انڈیا اور کف پریڈ کی ریکی کی تھی لیکن دہشت گردوں کے داخل ہونے کے لئے کف پریڈ کو منتخب کیا گیا۔ اس نے بتایا کہ ممبئی ہوائی اڈے پر حملہ نہیں ہونے سے لشکر کے دہشت گرد ناراض تھے۔ میجر اقبال نے بھی ریکی کے بعد بھی ہوائی اڈے پر حملہ نہیں ہونے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔


ہیڈلی نے آج اپنے بیان میں کہا کہ ممبئی پر 26نومبر 2008کو حملہ کرنے کے بعد دہشت گردوں نے دوبارہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ اس نے کہا کہ سدھی ونایک مندر اور بحریہ کے ایر بیس کا ویڈیو بناکر بھیجا تھا لیکن وہ ویڈیو ساجد میر او رعبدالرحمان پاشا کو پسند نہیں آیا تھا۔ اس نے لشکر کے آقاوں کو مطلع کیا تھا کہ ایر بیس اور مندر کی سیکورٹی کافی سخت ہے ۔ یہاں حملہ نہیں کیا جاسکتا ۔ یہاں حملہ کرنے کے لئے دس دہشت گر د بھیجنے ہوں گے۔


اس نے بتایا کہ وہ سدھی ونایک مندر گیا اور وہاں کی اس نے ریکی کی تھی اور وہاں سے لال دھاگہ خرید کر پاکستانی دہشت گردوں کو پہنانے کے لئے لایا تاکہ وہ ہندو جیسے دکھائی دیں اور کسی کو ان پر شبہ نہ ہوسکے۔ اس نے بتایا کہ لشکر نے اسے ممبئی کے بھابھا نیوکلیائی ریسرچ سینٹر کا ویڈیو بنانے اور وہاں کے افسران سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔


First published: Feb 12, 2016 11:29 AM IST