உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی ریلوے حدود کے باہر دھندہ کرنے والوں سے ہفتہ وصول کرنے والا ڈان گرفتار

     یہ وہ گینگ ہے جو ممبئی اور آس پاس اور کئی ریلوے اسٹیشنوں کے باہر اور اوور بریج پر لوگوں سے زبردستی ہفتہ وصولی کا کام کر تے تھے۔

    یہ وہ گینگ ہے جو ممبئی اور آس پاس اور کئی ریلوے اسٹیشنوں کے باہر اور اوور بریج پر لوگوں سے زبردستی ہفتہ وصولی کا کام کر تے تھے۔

    یہ وہ گینگ ہے جو ممبئی اور آس پاس اور کئی ریلوے اسٹیشنوں کے باہر اور اوور بریج پر لوگوں سے زبردستی ہفتہ وصولی کا کام کر تے تھے۔

    • Share this:
    ممبئی شہر اور اس کے آس پاس کے ریلوے اسٹیشنوں کے باہر دھندا کر نے والوں سے ہفتہ وصول کر نے والا ڈان سنتوش رام پرتاپ سنگھ اور عرف ببلو ٹھاکر اور اس کے گینگ کے تین دیگر ممبران کو ممبئی ریلوے پولیس کی دادر ریلوے پولیس نے ڈیڑھ مہینے سے سر گرمی سے تلاش تھی۔ یہ وہ گینگ ہے جو ممبئی اور آس پاس اور کئی ریلوے اسٹیشنوں کے باہر اور اوور بریج پر لوگوں سے زبردستی ہفتہ وصولی کا کام کر تے تھے۔

    ریلوے پولیس کے مطابق اس گروہ اور اس کے سرغنہ کے خلاف بہت سی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ پولیس زبردستی ہفتہ وصولی کرنے والےاس گینگ کی تلاش کر رہی تھی۔پولیس کو منیر انصاری نامی ایک ہاکر نے شکایت کی تھی اور معاملہ درج کرایا تھا، جس میں کہا تھاکہ ببلو ٹھاکر اور اس کے گینگ کے لوگوں نے زبردستی اس کا سامان اٹھا کر لے گئے اور کاروبار کرنے کے بدلے ہفتہ مانگ رہے ہیں۔



    پولیس کے مطابق یہ گینگ سی ایس ٹی سے لے کرکلیان ریلوے اسٹیشن تک اپنی دہشت پھیلا رکھی تھی ، اس گینگ کے ممبران اتنے شاطر تھے کہ انہیں پکڑا نہیں جاسکتا تھا۔ لہذا وہ بار بار اپنے سم کارڈ اورجگہ تبدیل کرتے رہتے تھے۔ لیکن پولیس کو خفیہ جانکاری ملی اور جال بچھا کر گوونڈی کے علاقے سے سب کو پکڑ لیا۔



    اس گروہ میں کچھ خواتین بھی شامل تھیں انہیں بھی پولیس تحویل میں لے کر جانچ کر رہی ہے۔ تمام ملزمین کے خلاف 387،392195 (A) 506 (2) 507،120 (B) 384،385 اور سیکشن 212 کے تحت معاملہ درج کیا ہے.. پولیس اس بارے میں مزید تفتیش میں مصروف ہے کہ اس ہفتہ وصولی میں ببلو ٹھاکر نے اب تک کتنی پراپرٹی بنائی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: