ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

فلم پدماوتی تنازع : جے پور کے قلع پر لٹکی ملی لاش ، پتھروں پر لکھا تھا : ہم پتلے نہیں جلاتے

راجستھان میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی مخالفت اب خونیں ہوتی جارہی ہے

  • Share this:
فلم پدماوتی تنازع : جے پور کے قلع پر لٹکی ملی لاش ، پتھروں پر لکھا تھا : ہم پتلے نہیں جلاتے
راجستھان میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی مخالفت اب خونیں ہوتی جارہی ہے

جے پور : راجستھان میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی مخالفت اب خونیں ہوتی جارہی ہے۔ جمعہ کو جے پور کے نہر گڑھ قلع پر ایک شخص کی لاش لٹکتی ہوئی ملی ہے ۔ دیوار پر فلم کی مخالفت میں پیغام بھی لکھا ہوا ہے ۔ جس جگہ پر لاش لٹکتی ہوئی ملی ہے ، اس کے قریب والے پتھر پر لکھا ہوا ہے کہ ہم پتلے نہیں جلاتے ، لٹکاتے ہیں ۔ وہیں دوسرے پتھر پر لکھا ہے کہ پدما وتی کی مخالفت ۔

تاہم قلع پر لٹکتی ملی لاش کسکی ہے ، ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قلع سے اتار کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ تاہم فلم پدما وتی سے متعلق دھمکیاں جو پتھر پر لکھی ہوئی ملی ہیں ، وہ اس کا شخص سے کوئی تعلق ہے یا نہیں اب تک اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں بتایا جارہا ہے۔

First published: Nov 24, 2017 12:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading