ہوم » نیوز » No Category

ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم جاری ، 28 مکانوں کو کیاگیا منہدم

ناجائز قبضہ ہٹانے کےلئے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ان دنوں ایک مہم شروع کر رکھی ہے ۔اس مہم کے تحت مالیگاؤں روڈ پر ناجائز قبضے ہٹائے گئے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 02, 2016 12:04 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم جاری ، 28 مکانوں کو کیاگیا منہدم
ناجائز قبضہ ہٹانے کےلئے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ان دنوں ایک مہم شروع کر رکھی ہے ۔اس مہم کے تحت مالیگاؤں روڈ پر ناجائز قبضے ہٹائے گئے ۔

ناندیڑ : ناجائز قبضہ ہٹانے کےلئے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ان دنوں ایک مہم شروع کر رکھی ہے ۔اس مہم کے تحت مالیگاؤں روڈ پر ناجائز قبضے ہٹائے گئے ۔دن بھر کی کارروائی میں میونسپل انتظامیہ کے اہلکاروں نے 28مکانوں کو منہدم کیا۔ انہدامی کارروائی کے دوران مخالفت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف مقدمات درج کئے گئے ، بلکہ کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔

انہدامی کارروائی سے متاثرہ افراد کی شکایت ہے کہ انہیں ہٹانے سے قبل کسی بھی طرح کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور سامان ہٹانے کے لئے موقع نہیں دیا گیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی برس سے یہاں رہ رہے ہیں۔ ادھر بلدیہ کا کہنا ہے کہ انہیں بی ایس یو پی کے تحت سانگوی میں مکان بناکر دیئے گئے تھے ، لیکن اس کے باوجود یہ لوگ سرکاری زمین کو خالی نہیں کررہے تھے ۔ انہدامی کارروائی کے دوران بلدیہ کے 40 افسر،13 پولیس افسر اور 140 پولیس اہلکار کی مدد لی گئی ۔علاوہ ازیں آرمی اور خواتین سیکورٹی دستوں کو بھی بلالیا گیا تھا۔

First published: Oct 02, 2016 12:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading