ہوم » نیوز » No Category

بامبے ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ : آدرش ہاؤسنگ سوسائٹی کومنہدم کرنے کا حکم

ممبئی۔ بامبے ہائی کورٹ نے متنازعہ آدرش ہاؤسنگ سوسائٹی کو گرانے کا آج حکم دے دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 29, 2016 08:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بامبے ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ : آدرش ہاؤسنگ سوسائٹی کومنہدم کرنے کا حکم
ممبئی۔ بامبے ہائی کورٹ نے متنازعہ آدرش ہاؤسنگ سوسائٹی کو گرانے کا آج حکم دے دیا۔

ممبئی۔ بامبے ہائی کورٹ نے متنازعہ آدرش ہاؤسنگ سوسائٹی کو گرانے کا آج حکم دے دیا۔ عدالت نے وزارت ماحولیات اور مرکزی حکومت کو اس گھپلے میں شامل سیاستدانوں، وزراء اور افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔


ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کے لئے 12 ہفتے کی مہلت دی ہے۔ تب تک اس ہاؤسنگ سوسائٹی کو گرانے پر روک رہے گی۔ واضح ر ہے کہ قوانین کو بالائے طاق رکھ کر تعمیر کی گئی اس ہاؤسنگ سوسائٹی میں بغیر اجازت ہی 31 منزلہ عمارت تعمیر کردی گئی ۔اس معاملے میں سال 1999 سے ہی تنازعہ جاری ہے۔ ریاست کے سابق وزیر اعلی اشوک چوان بھی ملزم ہیں اور انہیں اسی معاملے میں اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔


گورنر چرنجیوی ودیا ساگر راؤ نے اس سال فروری میں مسٹر چوان کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو کو مقدمہ چلانے کی اجازت دی تھی۔

First published: Apr 29, 2016 08:07 PM IST