ممبئی: ویرساورکرپرکانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کے دیئے بیان پرتنازعہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ بی جے پی، کانگریس اورراہل گاندھی کے ساتھ ساتھ شیوسینا کو بھی گھیر رہی ہے۔ حالانکہ شیوسینا کی طرف سے سنجے راؤت نے بیان دے کراپنی حالت کو واضح کرنےکی کوشش کی ہے، لیکن اب تک ادھوٹھاکرے کا کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ بی جے پی اسی لئے حملہ آورہے۔ اسی ضمن میں اب مہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ادھو ٹھاکرے کی ٹی پارٹی میں جانے سے انکارکیا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ جنہوں نے ساورکرکی توہین کی، ان کے ساتھ چائے نہیں پینا۔
دیویندرفڑنویس نے کہا، بی جے پی ریاستی اسمبلی انتخابات کے سرمائی اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کے ذریعہ اتوارکو دی گئی چائے پارٹی کا بھی بائیکاٹ کرے گی۔ انہوں نےاپنی ٹیم کےٹوئٹ کوری ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا، کوئی وزیرنہیں، کوئی فیصلہ نہیں، یہ صرف ایڈجسمنٹ حکومت ہے۔ ویرساورکرکی توہین کرنے والوں کے ساتھ ہم چائے نہیں پیئیں گے۔
دیویندرفڑنویس نےاس معاملےکو لے کر ایک کے بعد ایک چارٹوئٹ کئے، اس میں انہوں نے لکھا، اقتدارکےلئے شیوسینا بے بس ہے۔ شیوسینا کل تک جتنی جارح تھی، اب اتنی رہی نہیں۔ راہل گاندھی نے ویرساورکرکی گاتھا نہیں دیکھی۔ راہل گاندھی ویرساورکرکے ذریعہ دی گئی قربانی کو نہیں سمجھ سکتے، لیکن ملک اس کے خلاف مشتعل ہوچکا ہے، لیکن شیوسینا ایسا سودا کرے گی، اس کا تصورہم نے نہیں کیا تھا۔
واضح رہےکہ ریاستی اسمبلی کے سرمائی اجلاس پیرسے ناگپورمیں شروع اور 21 دسمبر کوختم ہوگا۔ دیویندرفڑنویس نےاتوارکو کہا کہ کانگریس لیڈرراہل گاندھی کواپنی 'میرا نام راہل ساورکرنہیں' والے تبصرہ کےلئے بلا شرط معافی مانگنی چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔