ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر کے وزیر اعلی کا متنازع بیان ، ہندوستان میں رہنا ہے تو بھارت ماتا کی جے بولنا ہی پڑے گا

ممبئی : بھارت ماتا کی جے بولنے پر سیاست مزید تیز ہوتی جارہی ہے ۔ اب مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فرنويس نے متنازع بیان دیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Apr 02, 2016 11:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر کے وزیر اعلی کا متنازع بیان ، ہندوستان میں رہنا ہے تو بھارت ماتا کی جے بولنا ہی پڑے گا
ممبئی : بھارت ماتا کی جے بولنے پر سیاست مزید تیز ہوتی جارہی ہے ۔ اب مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فرنويس نے متنازع بیان دیا ہے۔

ممبئی : بھارت ماتا کی جے بولنے پر سیاست مزید تیز ہوتی جارہی ہے ۔ اب مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فرنويس نے متنازع بیان دیا ہے۔ فرنويس نے کہا کہ اس ملک میں سب کو بھارت ماتا کی جے بولنا ہی پڑے گا۔ جے نہیں بولنے والوں کو ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

فرنويس نے ایک پروگرام کے دوران سوالیہ لہجے میں کہا کہ کون کہہ رہا کہ بھارت ماتا کی جے نہیں بولوں گا؟ جو لوگ بھارت ماتا کی جے نہیں بول سکتے، وہ ملک میں نہیں رہ سکتے۔

خیال رہے کہ بھارت ماتا کی جے پر تنازع آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان کے بعد شروع ہوا تھا کہ نوجوانوں کو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانا سکھانا پڑے گا۔ اس کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے دو ٹوک لہجہ میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں یہ نعرہ نہیں لگائیں گے۔ اویسی کے اس بیان کے بعد سے ملک بھر میں اس معاملہ پر سیاست گرما گئی ہے۔

First published: Apr 02, 2016 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading