Town Hall میں دیویندر فڑنویس نے کہا: شیوسینا میں ٹوٹ کیلئے صرف ادھو ٹھاکرے ذمہ دار
Town Hall میں دیویندر فڑنویس نے کہا: شیوسینا میں ٹوٹ کیلئے صرف ادھو ٹھاکرے ذمہ دار
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کو سی این این نیوز 18 کے ٹاون ہال پروگرام میں ادھو ٹھاکرے والی سابقہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا ۔
ممبئی : مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کو سی این این نیوز 18 کے ٹاون ہال پروگرام میں ادھو ٹھاکرے والی سابقہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں حالیہ سیاسی اتھل پتھل کیلئے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ذمہ دار ہیں اور ان کے طریقہ کار کی وجہ سے ہی شیوسینا میں تقسیم ہوئی ۔ اس پروگرام میں بولتے ہوئے فڑنویس نے یہ بھی واضح طور پر کہا کہ ان کا دھیان دہلی پر نہیں بلکہ مہاراشٹر پر رہتا ہے ۔
فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹڑ میں اقتدار گنوانے اور بحران کیلئے صرف ادھو ٹھاکرے ذمہ دار ہیں ۔ ان کا طریقہ کار شیوسینا کی تقسیم کیلئے ذمہ دار ہے ۔ تقریبا 30 ۔ 40 ممبران اسمبلی نے مہا وکاس اگھاڑی اتحاد چھوڑیا اور ادھو ٹھاکرے کو اس کی خبر تک نہیں ہوئی ۔
بی جے پی لیڈر نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ ادھو جی اپنی تقریروں میں چیلنج کرتے تھے کہ آپ میری سرکار گرانے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔ میں نے کہا کہ ایک دن آپ کی سرکار گر جائے گی اور آپ کو اس کا احساس بھی نہیں ہوگا اور ٹھیک ایسا ہی ہوا ۔
وہیں بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد میں پڑی درار پر فڑنویس نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا ۔ جب ہم اتحاد میں لڑے تو ہر ریلی میں وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی بی جے پی سے ہوگا ۔ ادھو جی بھی اسٹیج پر تھے اور تالی بجائی ۔ لیکن جب خواہشات صلاحیت سے زیادہ ہوجاتی ہیں تب لوگ ایسے فیصلے لیتے ہیں ۔
انہوں نے ادھو ٹھاکرے پر پولرائزیشن کی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہندتو کیلئے بالاصاحب ٹھاکرے کی قیادت میں لڑائی لڑی اور آج وہ بالا صاحب کو کہہ رہے ہیں ، جناب بالا صاحب ٹھاکرے ۔۔۔۔۔ اردو میں کیلنڈر چھپوا رہے ہیں ۔۔۔۔ اس طرح کا پولرائزیشن شیوسینا نے پہلے کبھی نہیں کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔