ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بریکنگ نیوز: سیاسی ڈرامہ کے دوران گرگئی بی جے پی حکومت، دیویندرفڑنویس نے کیا استعفیٰ کا اعلان

دیویندرفڑنویس نےکہا کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے، اس لئےہم استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اس طرح سےبی جے پی نے میدان چھوڑدیا ہےاوراب شیوسینا، این سی پی اورکانگریس کی حکومت سازی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: سیاسی ڈرامہ کے دوران گرگئی بی جے پی حکومت، دیویندرفڑنویس نے کیا استعفیٰ کا اعلان
دیویندرفڑنویس نےکہا کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے، اس لئےہم استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اس طرح سےبی جے پی نے میدان چھوڑدیا ہےاوراب شیوسینا، این سی پی اورکانگریس کی حکومت سازی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

مہاراشٹرمیں سیاسی ڈرامہ کے دوران بی جے پی کی حکومت تین دنوں میں ہی گرگئی ہے۔ فلورٹیسٹ سے قبل ہی بی جے پی کی حکومت گرگئی۔ فڑنویس  حکومت ملک میں دوسری سب سےکم دنوں والی حکومت ثابت ہوئی ہے۔ ہفتہ کو حلف لینے والے وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ دونوں نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پہلے خبرتھی کہ اجیت پوارنے اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے، وہیں دیویندرفڑنویس بھی پریس کانفرنس کے دوران بڑا اعلان کرسکتے ہیں۔ دوسری باروزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے والے دیویندرفڑنویس نے پریس کانفرنس کے دوران استعفیٰ کا اعلان کیا اوراب گورنرکا اپنا استعفیٰ سونپیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے، اس لئے ہم استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اس طرح سے بی جے پی نے صرف تین دنوں کے بعد ہی میدان چھوڑدیا ہےاوراب شیوسینا، این سی پی اورکانگریس کی حکومت سازی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔


دوسری بار وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے چکے دیویندرفڑنویس نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہےکہ وہ تھوڑی دیرمیں گورنرسے ملاقات کرکےاستعفیٰ سونپیں گے۔ انہوں نےاس دوران کہا کہ مہاراشٹرکےعوام نے بی جے پی کو مینڈیٹ دیا تھا، لیکن شیوسینا نےاس کی توہین کی۔ انہوں نے وہ باتیں شروع کردیں، جوکبھی ہوئی ہی نہیں تھیں۔ اسی دوران شیوسینا نےاین سی پی اورکانگریس سے بات شروع کردی۔ لیکن تینوں پارٹیوں کی حکومت بہت زیادہ دنوں تک نہیں چلےگی۔ انہوں نےکہا کہ تین پہیوں والی حکومت زیادہ دنوں تک نہیں چلنے والی ہے۔


سابق وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نےکہا کہ ہم نےمینڈیٹ کا احترام کیا۔ مہاراشٹرکےلوگوں نے بی جے پی اورشیوسینا اتحاد کواکثریت دی تھی۔ ایسا کبھی نہیں کہا گیا کہ شیوسینا کا وزیر اعلیٰ ہوگا، ہراسٹیج پریہی کہا گیا کہ اتحاد بی جے پی کی قیادت میں ہورہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اکثریت اتحاد کےلئے تھا، جس میں بی جے پی کا حصہ زیادہ تھا۔  ہم نے شیوسینا کے ساتھ مل کرالیکشن لڑا تھا۔


واضح رہےکہ اس سے قبل خبرآئی تھی کہ اجیت پوارنےاپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔ حالانکہ اس کی تصدیق سی ایم ہاؤس سے نہیں ہوسکی تھی۔ وہیں شیوسینا لیڈرسنجے راؤت نےکہا تھا کہ اجیت پوارہمارے ساتھ آگئے ہیں۔ اس طرح سے ہفتہ کوحلف لینے والے دیویندر فڑنویس نے محض تین دنوں کےاندراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
First published: Nov 26, 2019 03:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading