ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں راتوں رات بدل گیا کھیل، دیویندر فڑنویس نے لیا ریاست کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف، اجیت پوار نائب وزیر اعلیٰ

مہاراشٹر میں بڑے سیاسی الٹ پھیر کے درمیان گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے دیویندر فڑنویس کو ہفتہ کی صبح عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں راتوں رات بدل گیا کھیل، دیویندر فڑنویس نے لیا ریاست کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف، اجیت پوار نائب وزیر اعلیٰ
دیویندر فڑنویس نے لیا مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف

 ممبئی۔ مہاراشٹر بڑے سیاسی اٹھاپٹخ کا گواہ بنا ہے۔ تمام قیاس آرائیوں کے درمیان ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی، این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ بی جے پی کے دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کی صبح مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ایک بار پھر سے حلف لے لیا ہے۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے انہیں ہفتہ کی صبح عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ساتھ ہی این سی پی کے اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔


پوری این سی پی کی حمایت بی جے پی کو ہے یا نہیں، اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ وہیں، ذرائع بتا رہے ہیں کہ این سی پی کے صرف 25 سے 30 ارکان اسمبلی کو لے کر اجیت پوار سرکار بنانے آئے ہیں۔


دیویندر فڑنویس نے لیا مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف
دیویندر فڑنویس نے لیا مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف


حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ہمیں حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملا تھا لیکن شیوسینا نے دوسری پارٹیوں کے ساتھ گٹھ بندھن کی کوشش کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ریاست میں صدر راج نافذ ہو گیا۔ مہاراشٹر کے عوام کو مستحکم حکومت چاہئے نہ کہ کوئی کھچڑی۔ شیوسینا نے مینڈیٹ کی سیدھے طور پر توہین کی ہے۔ اس دوران انہوں نے اجیت پوار کا احسان جتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں ممنون ہوں کہ وہ میرے ساتھ آئے۔ ہم اب مہاراشٹر میں ایک مستحکم حکومت دیں گے۔

کسانوں کے لئے سرکار میں آئے

وہیں، حلف لینے کے بعد اجیت پوار نے کہا کہ ہم لوگوں کے مسائل کے لئے ساتھ آئے ہیں۔ ہم کسانوں کے مسئلہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی بھلائی کے لئے ہی ہم سرکار میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جسے سرکار بنانے کے لئے منتخب کیا تھا انہی کو سرکار بنانی بھی چاہئے۔

وزیر اعظم نے دی مبارکباد

ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے دیویندر فڑنویس اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ بنے اجیت پوار کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں ہی مل کر مہاراشٹر کی ترقی اور مستقبل کے لئے کام کریں گے۔

First published: Nov 23, 2019 08:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading