اجمیر : حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کے ناظم نے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے جس میں رات 11 بجے کے بعد صرف وہی زائرين درگاہ میں ٹھہر سکیں گے ، جن کے پاس درگاہ کمیٹی کی طرف سے درگاہ میں رکنے کی اجازت ہو گی۔فرمان جاری ہونے کے بعد درگاہ، مساجد میں عبادت کے لئے بیٹھے زائرین میں اس وقت افراتفری پھیل گئی ، جب درگاہ کمیٹی کے چپراسیوں نے عبادت کر رہے زائرين اور مقامی لوگوں کو زبردستی درگاہ سے باہر نکال دیا۔ اس فیصلہ سے درگاہ کے خادموں میں بھی کافی غصہ ہے اور یہ تنازع زور پکڑتا جارہا ہے۔
خادموں کا کہنا ہے کہ درگاہ کمیٹی کو پہلے انجمن سے مشورہ کرنا چاہئے تھا۔ درگاہ کمیٹی کی طرف سے یہ فیصلہ درگاہ کی سیکورٹی کو لے کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرين آتے ہیں۔ 24 گھنٹے زائرين کے اجمیر آنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
کچھ زائرين تو اجمیر ایسے وقت میں آتے ہیں جب انہیں درگاہ کے آس پاس ٹھہرنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ملتی ہے ۔ ایسے میں وہ رات میں درگاہ میں بیٹھ کر عبادت کرکے اپنا وقت گزارتے ہیں، لیکن اس فرمان کے بعد انہیں پریشانی ہونے لگی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔