ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

دلیپ کمار جائیداد تنازع معاملہ: سائرہ بانو کے ٹویٹ کے بعد ممبئی پولیس آئی حرکت میں

سائرہ بانو نے 16دسمبر کو اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کیا کہ ملزم سمیر بھجوانی کے ضمانت پر جیل سے رہائی کے بعد انہیں سمیر سے خطرہ ہے اور وہ دھوکہ اور جعل سازی سے ان کا بنگلہ اور اس کے اطراف کی زمین ہڑپ کرنا چاہتا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Dec 20, 2018 01:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دلیپ کمار جائیداد تنازع معاملہ: سائرہ بانو کے ٹویٹ کے بعد ممبئی پولیس آئی حرکت میں
دلیپ کمار: فائل فوٹو

معروف اداکار اور شہنشاہ جذبات کہے جانے والے دلیپ کمار کی جائیداد کے تنازع میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے دفتر کی مداخلت کے نتیجہ میں ممبئی پولیس حرکت میں آئی اور اس کے معاشی جرائم شعبہ نے مذکورہ معاملہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ایک کیس درج کیا گیا ہے۔


دلیپ کمار کی اداکارہ بیوی سائرہ بانو کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی سے مدد کے لئے ٹوئٹ کر کے فریاد کے بعد ہلچل مچ گئی اورممبئی میں سی ایم او کی پولیس کو ہدایت کے بعد محکمہ پولیس حرکت میں آیا ہے۔ سائرہ بانو نے 16دسمبر کو اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کیا کہ ملزم سمیر  بھجوانی کے ضمانت پر جیل سے رہائی کے بعد انہیں سمیر سے خطرہ ہے اور وہ دھوکہ اور جعل سازی سے ان کا بنگلہ اور اس کے اطراف کی زمین ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔


پولیس نے سی ایم او کے ذریعہ کارروائی کے بعد سمیر بھجوانی کے خلاف فرد جرم عائد کیا اور پولیس بلڈر سمیر  بھجوانی کی ضمانت کیخلاف بمبئی ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کرے گی۔ امسال جنوری میں شعبہ معاشی جرائم ممبئی پولیس نے سمیر بھجوانی کیخلاف زمین ہڑپنے اور جعلی دستاویز ات تیار کرنے کے الزام میں کیس درج کیا تھا لیکن سست روی کی وجہ سے اس کے حوصلے بلند نظر آئے۔ سمیر کو حال میں ضمانت مل گئی ہے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر وزیراعظم نریندر مودی سے مددطلب کی تھی جس کے بعد سی ایم او حرکت میں آیا اور پولیس نے کارروائی کی۔  کیونکہ سمیر بھجوانی کی کوشش ہے کہ وہ دلیپ کمارکا بنگلہ حاصل کر لے جبکہ سائرہ بانو وہاں ایک میوزیم بنانا چاہتی ہیں۔ فی الحال دلیپ کمار علیل ہیں اورسائرہ بانو کے مکان میں رہ رہے ہیں جبکہ بلڈر سمیر ان کی بیماری کا فائدہ اٹھارہا ہے۔

First published: Dec 20, 2018 01:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading