உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ناندیڑ میں دختر کشی کے سنسنی خیز معاملے کا انکشاف

    ناندیڑ۔ ناندیڑ میں دختر کشی سے متعلق ایک سنسنی خیز معاملے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    ناندیڑ۔ ناندیڑ میں دختر کشی سے متعلق ایک سنسنی خیز معاملے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    ناندیڑ۔ ناندیڑ میں دختر کشی سے متعلق ایک سنسنی خیز معاملے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

       ناندیڑ۔ ناندیڑ میں دختر کشی سے متعلق ایک سنسنی خیز معاملے کا انکشاف ہوا ہے ۔ لوکل کرائم اور میونسپل کارپوریشن  کی جانب سے مشترکہ طور پر سنت گیانشور اسپتال میں  چھاپہ مارکارروائی کے دوران مردہ حالت میں پانچ ماہ کی نومولود بچی پائی گئی ہے ۔اس معاملے میں ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد کو دختر کشی کے الزم میں گرفتارکیا گیا ہے۔


      پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ڈاکٹر کے ذریعہ ایک خاتون کے پیٹ میں پرورش پارہی پانچ ماہ کے حمل کو ضائع کرتے ہوئے پایا گیا ۔ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ جس خاتون کا حمل ضائع کیا گیا ہے وہ پہلے ہی سے تین لڑکیوں کی ماں ہے ۔ چوتھی مرتبہ بھی رحم مادر میں بچی ہونے کا پتہ چلنے پراسقاط حمل کیا جارہا تھا ۔

      چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کو اسپتال میں اسقاط حمل کی دوائیوں کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ۔ جس سے یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ایک واقعہ ہی نہیں بلکہ اس اسپتال میں پچھلے کئی ماہ سےغیر قانونی طورپر اسقاط حمل کیا جارہا ہے ۔ یہی و جہ ہے کہ اس پورے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کی بھی مانگ کی جا رہی ہے ۔

      First published: