ہوم » نیوز » No Category

اردو صحافیوں کی خستہ حالی دور کرنے کیلئے اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نئی پہل

ممبئی : اردو صحافیوں کی خستہ حالی کودور کرنے کیلئے اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن آگےآئی ہے۔ ایسوسی ایشن اردو صحافیوںکے لئے رہائش ، صحت اور تعلیم کے مسائل کے حل کےلئے بااثر سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ حکومت کی سطح پر بھی کوشش کررہی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے ایک میٹنگ میں تنظیم کے مقصد کی معلومات فراہم کی ۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 02, 2016 04:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اردو صحافیوں کی خستہ حالی دور کرنے کیلئے اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نئی پہل
ممبئی : اردو صحافیوں کی خستہ حالی کودور کرنے کیلئے اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن آگےآئی ہے۔ ایسوسی ایشن اردو صحافیوںکے لئے رہائش ، صحت اور تعلیم کے مسائل کے حل کےلئے بااثر سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ حکومت کی سطح پر بھی کوشش کررہی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے ایک میٹنگ میں تنظیم کے مقصد کی معلومات فراہم کی ۔

ممبئی : اردو صحافیوں کی خستہ حالی کودور کرنے کیلئے اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن آگےآئی ہے۔ ایسوسی ایشن اردو صحافیوںکے لئے رہائش ، صحت اور تعلیم کے مسائل کے حل کےلئے بااثر سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ حکومت کی سطح پر بھی کوشش کررہی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے ایک میٹنگ میں تنظیم کے مقصد کی معلومات فراہم کی ۔

میٹنگ میں کہا گیا کہ اردو اخبارات اورجرائد میں کام کرنے والےصحافی کسی منظم تنظیم سے وابستہ نہ رہنے کے سبب مختلف مسائل سے دوچار رہتے ہیں ۔ اردو صحافیوں کی آواز بلند کرنے کےلئے ممبئی میں اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تشکیل عمل میں ٓائی ہے۔ تنظیم سب سے پہلے ممبئی میں اردو پریس ایسوسی ایشن کےلئے جگہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی ۔ واضح رہے کہ ممبئی میں مختلف زبان کے صحافتی پریس کلب موجود ہیں ، مگر اردو کا نہیں ہے۔

تنظیم کے ایجنڈے میں منظم فنڈ کے ذریعے صحافیوں کیلئے بیمہ یوجنا ، بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے فنڈ کی فراہمی اور رہائش کے مسائل کا حل شامل ہیں ۔ایسوسی ایشن نے سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ، لیکن ساتھ ہی ساتھ ایسوسی ایشن نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ وہ کسی مخصوص سیاسی جماعت کی نہ تو حمایت کرے گی اور نہ ہی مخالفت کرے گی۔

First published: Mar 02, 2016 04:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading