پدماوتی تنازع : درگاہ اجمیر شریف کے دیوان نے کہا : بھنسالی کا رویہ رشدی، تسلیمہ اور طارق فتح کی طرح مذہبی جذبات بھڑکانے والا
اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین نے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی مخالفت میںآواز ملاتے ہوئے کہا ہے کہ بھنسالی کا رویہ متنازعہ ادیب سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور طارق فتح کی طرح مذہبی جذبات کوبھڑکانے والا ہے
اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین نے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی مخالفت میںآواز ملاتے ہوئے کہا ہے کہ بھنسالی کا رویہ متنازعہ ادیب سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور طارق فتح کی طرح مذہبی جذبات کوبھڑکانے والا ہے
اجمیر: اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین نے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی مخالفت میںآواز ملاتے ہوئے کہا ہے کہ بھنسالی کا رویہ متنازعہ ادیب سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور طارق فتح کی طرح مذہبی جذبات کوبھڑکانے والا ہے اس لئے پدماوتی کی مخالفت درست ہے۔ دیوان سید زین العابدین نے ایک بیان میں آج سنجے لیلابھنسالی کی فلم پدماوتی کی مخالفت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھنسالی نے تاریخ کو توڑ مروڑ کر پدماوتی فلم سے ملک کے راجپوت برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچائی ہے ۔ فلم میں علاء الدین خلجی اور پدماوتی کے کردار کی مخالفت جائز ہے اور اس مخالفت میں ملک کے مسلمانوں کو راجپوتوں کی حمایت کرنی چاہئے۔
درگاہ کے دیوان نے کہا کہ اس فلم کے کچھ مناظر سے دیگر فرقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے تو ان مناظر کو فلم سے نکال دینا چاہئے۔اس فلم میں تاریخ کو توڑمروڑ کر پیش کرکے ان کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایسے میں حکومت ہند کو پدماوتی فلم کی نمائش پر روک لگانی چاہئے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔