ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بنگلورو کی سٹی جامع مسجد نے دیگر مساجد کیلئے پیش کیا نمونہ، کوروناوبا سےمصلیوں کی حفاظت کیلئے اختیار کیں کئی احتیاطی تدابیر

ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ کرناٹک میں بھی 8 جون بروز پیر سے مسجدوں کے دروازے عوام کیلئے کھلنے والے ہیں۔ کرناٹک کے امارت شرعیہ نے چند دنوں قبل ہی گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ اب ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے بھی مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں کیلئے گائڈ لائنس مرتب کئے ہیں۔حکومت اور علماء کرام کے رہنمایانہ خطوط کا عملی مظاہرہ بنگلورو کی سٹی جامع مسجد میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ مسجد شہر کے کے آر مارکیٹ میں واقع ہے۔ شہریان بنگلورو کیلئے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

  • Share this:

مسجد کی کثیر منزلہ عمارت میں ہزاروں کی تعداد لوگ نماز ادا کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر مسجدوں میں کسطرح نمازوں کا اہتمام ہو، کسطرح صف بندی کی جائے، کس طرح لوگوں کی صحت کا خیال رکھا جائے ان تمام باتوں کا خیال رکھتے ہوئے سٹی جامع مسجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔مسجد کے گیٹ میں داخل ہوتے ہی  مسجد کا عملہ ہر شخص کا درجہ حرارت چیک کرے گا۔  درجہ حرارت کی جانچ کے بعد ہر مصلی کو اپنے ہاتھ کیمیائی ملم سے ملنے ہوں گے۔ پھر تمام افراد Sanitiser ٹنل کے ذریعہ مسجد کے اندرونی حصہ میں داخل ہونگے۔ مسجد میں وضو کیلئے موجود حوضوں کو بند کردیا گیا ہے۔ صرف نلوں کے ذریعہ ہی لوگ وضو بنا سکتے ہیں۔ مسجد کی انتظامیہ نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے اپنے  گھروں سے ہی وضو بناکر، اپنی اپنی ٹوپیاں پہن کر مسجد آئیں۔ مسجد میں داخل ہونے والے ہر شخص کیلئے ماسک کے پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مسجد کے اندر سماجی فاصلے کی بنیاد پر صفوں کی ترتیب بنائی گئی ہے۔ اس ترتیب کے مطابق ہی  تمام لوگوں کو نماز ادا کرنا ہوگا۔  صف میں کہاں کہاں ٹہریں اسکی نشاندہی سفید لائنوں سے  کی گئی ہے۔مسجد کے خطیب و امام مولانا مقصود عمران رشادی نے کہا مسجد کے فرش پر سے چٹائی اور کالین ہٹائی گئی ہے۔ لوگ گھروں سے جائے نماز لا سکتے ہیں یا پھر  اپنے رمال کو فرش  پر بچا کر نشاندہی کی گئی جگہ پر نماز ادا کرسکتے ہیں۔ مولانا مقصود عمران رشادی نے کہا کہ صفوں کی ترتیب کچھ اسطرح بنائی گئی ہے کہ ہر  شخص کے دائیں اور بائیں جانب  کم سے کم تین فٹ کا فاصلہ ہوگا، ہر شخص کے آگے اور پیچھے 8 فٹ کا فاصلہ ہوگا۔

سٹی جامع مسجد کے سکریٹری سید نورالامین انور نے کہا کہ کورونا وائرس کی خطرناک بیماری کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کئے گئے ہیں۔ عام طور پر مسجد میں ایک ساتھ 6 ہزار مصلی نماز ادا کرسکتے ہیں لیکن اب سماجی فاصلے کے تحت بنائی گئی صفوں کی ترتیب کے مطابق ایک وقت میں ڈیڑھ ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ سید نورالامین انور نے بزرگوں، بچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات کے معمول پر آنے تک گھروں میں ہی نمازوں کا اہتمام کریں۔ ایسے افراد جو بخار، کھانسی، سردی میں مبتلا ہوں ان سے گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔  مولانا مقصود عمران رشادی کہتے ہی کہ طویل وقفہ کے بعد لوگوں کو مسجدوں میں نماز پڑھنےکا موقع مل رہا ہے۔ حالات کے معمول پر آنے تک لوگ تعاون کریں، مکمل طور پر احتیاط برتیں۔ مسجدوں کیلئے جاری کی گئی ہدایتوں پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں مسجدوں کو نشانہ بنانے کی تاک میں رہتی ہیں۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ان حالات میں ہرگز غفلت نہ برتیں، حکومت اور علماء کرام کی ہدایتوں کی خلاف ورزی نہ کریں، ایسی حرکت نہ کریں جس سے پوری ملت کو رسوائی کاسامنا کرنا پڑے۔ خود کی صحت اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے روز مرہ کے کام کاج، عبادتیں انجام دیں۔
First published: Jun 05, 2020 12:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading