உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قومی اردو کونسل ہندوستان کے طول وعرض میں اردوکا فروغ چاہتی ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

    قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد: فائل فوٹو

    قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد: فائل فوٹو

    قومی اردو کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے گوا سے پورے ملک میں اردوکے تئیں بیداری مہم کا آغازکیا ہے اورہماری کوشش ہوگی کہ شمال مشرق، انڈمان نکوباراورجنوبی ہند کےعلاقوں میں بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پنجی: حکومت ہند یہ چاہتی ہے کہ جتنی بھی ہندوستانی زبانیں ہیں ان کا فروغ ہواورہرکوئی اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرے۔ یہ بات قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے آج یہاں پریس کلب، میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

      انہوں نے کہاکہ گاندھی جی نے کہا تھا کہ "یوروپ کے پاس ہمیں دینے کے لئے کچھ نہیں ہے لیکن ہمارے پاس انھیں دینے کے لئے بہت کچھ ہے"۔  ہماری زبان، ہماری ثقافت اورہماری تہذیب پوری دنیا میں عزت اوروقارکی نظرسے دیکھی جاتی ہے۔ ہم ہندوستانیوں کوکسی بھی غیرملکی زبان سے مرعوب نہیں ہونا چاہئے۔
      انہوں نے نے مزید کہا کہ اردوزبان کی شیرینی اورمٹھاس سے کوئی بھی شخص مسحور ہوسکتا ہے۔ یہ زبان کسی خاص مذہب، فرقے یا برادری کی نہیں بلکہ پورے ملک کی زبان ہے۔ اس زبان میں جذبات کی ترجمانی سب سے بہتراندازمیں کی جاسکتی ہے۔
      ڈاکٹرشیخ عقیل احمد نے کہا کہ عام طورپرجو شمالی ہند کے علاقے ہیں وہ کونسل کی اسکیموں سے زیادہ فیض یاب ہورہے ہیں، لیکن ہمارا مقصد ہے کہ اردو زبان و ادب کا فروغ ہندوستان کے طول وعرض میں ہواورہم اسی مقصد سے یہاں گوا میں اس پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں، جس میں یہاں کی غیرسرکاری تنظیموں، اسکولوں، مدرسوں اوراداروں کے نمائندوں سے بات چیت کی جائے گی اورانھیں کونسل کی اسکیمو ں اورپروگرام سے واقف کرایا جائے گا تاکہ اس ریاست میں بھی اردوزبان وادب کا فروغ ہو۔
      ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم کمپیوٹرسینٹروں میں بھی مفت اردوتعلیم فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے کمپیوٹرسینٹرسے تربیت شدہ طلبا اردو زبان اچھی طرح جانتے سمجھتے ہیں۔ گوا سے ہم نے پورے ملک میں اردوکے تئیں بیداری مہم کا آغازکیا ہے اورہماری کوشش ہوگی کہ شمال مشرق، انڈمان نکوباراورجنوبی ہند کے علاقوں میں بھی اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے۔


      یہ بھی پڑھیں:   اردو زبان کےفروغ اورترقی کے لئےحکومت سنجیدہ: قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشیخ عقیل احمد کا دعویٰ

      یہ بھی پڑھیں:   اردوزبان وادب کوپرائمری سطح پررائج کیا جانا بے حد ضروری: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
      First published: