உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈاکٹر ذاکر نائک نے ٹائمس ناو کے ایڈیٹر کو پانچ سو کروڑ روپئے کے ہتک عزت کیس کا دیا نوٹس

    ڈاکٹر ذاکر نائیک ۔ فائل فوٹو

    ڈاکٹر ذاکر نائیک ۔ فائل فوٹو

    ذاکر نائک نے اپنے وکیل مبین سولکر کے ذریعہ بھیجے گئے اس نوٹس میں مذکورہ انگریزی چینل کو اس کے اینکر ارنب گوسوامی کے ذریعہ کردار کشی کرنے اور حقیقت کے برعکس بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اس سے احتراز کرنے یا بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کو کہا ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی۔ معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے اپنے خلاف میڈیا کے ٹرائل اور نفرت پر مبنی مہم چلانے کے الزام میں انگریزی چینل ٹائمس ناو کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو پانچ سو کروڑ روپئے کے ہتک عزت مقدمہ کا نوٹس بھیجا ہے۔ اٹھارہ صفحات پر مشتمل اس نوٹس میں ٹائمس ناو کے خلاف ہتک عزت کے علاوہ دو مذہبی گروپوں کے مابین منافرت اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ ذاکر نائک نے اپنے وکیل مبین سولکر کے ذریعہ بھیجے گئے اس نوٹس میں مذکورہ انگریزی چینل کو اس کے اینکر ارنب گوسوامی کے ذریعہ کردار کشی کرنے اور حقیقت کے برعکس بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اس سے احتراز کرنے یا بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کو کہا ہے۔

      خیال رہے کہ ڈاکٹر نائک نے اپنے اوپر لگائے جا رہے الزامات کو میڈیا ٹرائل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تفتیش سے راہ فرار اختیار نہیں کر رہے ہیں بلکہ جب بھی کبھی انہیں جانچ ایجنسی کے ذریعہ بلایا جائے گا وہ جانچ میں پورا تعاون کریں گے۔
      First published: