Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

    آکولہ میں کورونا مریضو ں کے نمونوں کی جانچ کیلئے ڈی آر ڈی ایل لیب کا قیام

    بارہ اپریل کو اس لیب میں نمونوں کی جانچ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ لاکھوں روپیوں کی لاگت سے بنی اس لیب میں دو دنوں میں 67 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

    • Share this:
    آکولہ میں کورونا مریضو ں کے نمونوں کی جانچ کیلئے ڈی آر ڈی ایل لیب کا قیام
    آکولہ میں کورونا مریضو ں کے نمونوں کی جانچ کیلئے ڈی آر ڈی ایل لیب کا قیام

    آکولہ۔ کورونا سے لڑنے کے لیے ضروری مشنریز اور لیب کی کمی کی وجہ سے مہاراشٹرکے آکولہ میں کورونا پازیٹیو مریض کا انکشاف ہونے میں دیری ہورہی تھی۔تاہم مرکزی اور ریاستی حکومت کے اشتراک سے نئی ڈی آر ڈی ایل لیب کے قیام کے بعد اب یہاں کورونا سے لڑنے میں مدد مل رہی ہے۔ بارہ اپریل کو اس لیب میں نمونوں کی جانچ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ لاکھوں روپیوں کی لاگت سے بنی اس لیب میں دو دنوں میں 67 نمونوں کی جانچ کی گئی  ہے۔


    آکولہ ضلع سرکاری اسپتال کے ڈین  ڈاکٹر اپوروا پاولے نے کہا کہ  اتوار کو  پچیس اور پیر کو بیالیس نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس لیب کے شروع ہونے سے قبل آکولہ سے مریضوں کے نمونے ناگپور کی لیب میں بھیجے جارہے تھے۔ تاہم وہاں بھی نمونوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے رپورٹ کے لئے دو سے تین دن کا انتظار کرنا پڑرہا تھا۔ نئی لیب کے قیام کے بعد جو نمونے ناگپور میں ویٹنگ لسٹ میں تھے، انھیں  اب واپس آکولہ بلا لیا گیا ہے۔ضلع اسپتال کے مطابق اس لیب میں آکولہ کے علاوہ ، بلڈانہ اور واشم اضلاع کے مریضوں کے نمونے بھی جانچے جائیں گے۔ پیر کو جانچ کے لئے نئے اٹھارہ نمونے اکھٹا کئے گئے ہیں ۔جن میں سولہ نمونے آکولہ کے جبکہ دو معاملے بلڈانہ ضلع کے کھامگاوں شہر کے ہیں۔


    علامتی تصویر
    علامتی تصویر


    واضح رہے کہ آکولہ ضلع میں کورونا مریضوں کے تناسب کو دیکھتے ہوئےضلع کو اورینج زون میں رکھا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ نئی ڈی آر ڈی ایل لیب کے قیام کے بعد یہاں کورونا کے خلاف جاری لڑائی جلد ہی مکمل ہوجائے گی اور ضلع کو گرین زون میں منتقل کردیا جائے گا۔ جس کے بعد لاک ڈاون میں  ڈھیل دے کر کاروبار کو شروع کرنے کی اجازت  ملے گی۔ اسی کے ساتھ زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئے گی۔
    First published: Apr 15, 2020 02:56 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading