ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Drug case: مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر این سی بی کا چھاپہ، سمن ہوا جاری

اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ہفتہ کو بھارتی سنگھ کے اندھیری علاقے میں موجود گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ڈرگس برآمد کی۔ جس وقت این سی بی کی ٹیم نے اس کارروائی کو انجام دیا تھا اس وقت بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش گھر پر ہی موجود تھے۔

  • Share this:
Drug case: مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر این سی بی کا چھاپہ، سمن ہوا جاری
مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر این سی بی کا چھاپہ، سمن ہوا جاری

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) مسلسل بالی ووڈ سے منسلک ہستیوں کے گھر پر چھاپہ ماری کر رہا ہے۔ اسی ضمن میں این سی بی کی ٹیم نے ہفتہ کو ایک مشہور خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق، این سی بی کی ٹیم کو ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر سے کچھ مقدار میں ڈرگس برآمد ہوئی ہے۔ ابھی تک یہ تو پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ڈرگس کتنی مقدار میں ملی ہے لیکن این سی بی کی ٹیم نے ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو سمن بھیج دیا ہے۔



اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ہفتہ کو بھارتی سنگھ کے اندھیری علاقے میں موجود گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ڈرگس برآمد کی۔ جس وقت این سی بی کی ٹیم نے اس کارروائی کو انجام دیا تھا اس وقت بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش گھر پر ہی موجود تھے۔


بھارتی سنگھ کے گھر سے ڈرگس ملنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھارتی اور ان کے شوہر ہرش کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر این سی بی کے دفتر کب پہنچتے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 21, 2020 01:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading