ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں بارش کا قہر، رتناگری میں ڈیم ٹوٹنے سے 6 لوگوں کی موت، 20 سے زیادہ لاپتہ

مہاراشٹر کے رتناگری کے آس پاس کے علاقوں میں مسلسل بارش کے مدنظر اب وہاں موجود تیورے ڈیم ٹوٹ گیا ہے۔ ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے 7 گاؤوں میں سیلاب کی صورت حال ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں بارش کا قہر، رتناگری میں ڈیم ٹوٹنے سے 6 لوگوں کی موت، 20 سے زیادہ لاپتہ
مہاراشٹر کے رتناگری کے آس پاس کے علاقوں میں مسلسل بارش کے مدنظر اب وہاں موجود تیورے ڈیم ٹوٹ گیا ہے۔ ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے 7 گاؤوں میں سیلاب کی صورت حال ہے۔

مہاراشٹر کے کئی حصوں میں ہو رہی مسلسل بارش اب جان لیوا ہوتی جا رہی ہے۔ رتناگری کے آس پاس کے علاقوں میں مسلسل بارش کے مدنظر اب وہاں موجود تیورے ڈیم ٹوٹ گیا ہے۔ ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے 7 گاؤوں میں سیلاب کی صورت حال ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ  20 سے زیادہ لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ حادثہ منگل کی دیر رات ہوا جس کے بعد اچانک کئی گاؤوں میں سیلاب آ گیا۔ حالات اتنے خراب ہو گئے کہ لوگوں کو خود کو بچانے کا وقت بھی نہیں ملا اور کچھ لوگ تو نیند میں ہی بہہ گئے۔


انتظامیہ کے مطابق، ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 20 سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں اور ڈیم سے نکلے کیچڑ اور ملبے میں ان کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ملبے میں ان کے بچنے کے امکانات کافی کم ہوں گے۔ اس کے مدنظر ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔


مسلسل ہو رہی ہے بارش

رتناگری اور اس کے قرب وجوار میں ہو رہی مسلسل بارش سے تیورے ڈیم کی آبی سطح اچانک بڑھ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پچھلے 72 گھنٹوں سے ڈیم کے کیچمینٹ ایریا میں تیز بارش ہو رہی ہے جس کے مدنظر ڈیم تک پانی لانے والی ندی اور نالے طغیانی پر ہیں۔

First published: Jul 03, 2019 08:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading