اپنا ضلع منتخب کریں۔

    میں نہیں سمجھتا کہ وزیراعظم مودی کےعلاوہ کوئی اور وزیراعظم مجھے وزیر بناتا، جانئے ایس جے شنکر نے کیوں کہا ایسا

    میں نہیں سمجھتا کہ وزیراعظم مودی کےعلاوہ کوئی اور وزیراعظم مجھے وزیر بناتا، جانئے ایس جے شنکر نے کیوں کہا ایسا (File pics: Reuters/AP)

    میں نہیں سمجھتا کہ وزیراعظم مودی کےعلاوہ کوئی اور وزیراعظم مجھے وزیر بناتا، جانئے ایس جے شنکر نے کیوں کہا ایسا (File pics: Reuters/AP)

    S Jaishankar Book Launch: پونے میں اپنی کتاب "دی انڈیا وے: اسٹریٹیجیز فار این انسرٹین ورلڈ" کے مراٹھی ترجمہ کی ریلیز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ ان کی خواہش خارجہ سکریٹری بننے تک ہی تھی ۔ بتا دیں کہ وزیر بننے سے پہلے ایس جے شنکر وزارت خارجہ میں خارجہ سکریٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pune | Maharashtra
    • Share this:
      پونے : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو پونے میں ایک پروگرام میں کہا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ کوئی وزیر اعظم انہیں وزیر بنائے گا۔ پونے میں اپنی کتاب "دی انڈیا وے: اسٹریٹیجیز فار این انسرٹین ورلڈ" کے مراٹھی ترجمہ کی ریلیز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ ان کی خواہش خارجہ سکریٹری بننے تک ہی تھی ۔ بتا دیں کہ وزیر بننے سے پہلے ایس جے شنکر وزارت خارجہ میں خارجہ سکریٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔

      جے شنکر نے کہا: ’’میرے لئے خارجہ سکریٹری بننا واضح طور پر میری خواہش کی حد تھی، میں نے کبھی وزیر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ نریندر مودی کے علاوہ کوئی بھی وزیر اعظم مجھے وزیر بناتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں درحقیقت کبھی کبھی اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ اگر وہ وزیراعظم نہیں ہوتے تو کیا مجھ میں سیاست میں آنے کی ہمت ہوتی، مجھے نہیں معلوم ۔

      سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: "ہمارے پاس ایک بہت بہت اچھی وزیر سشما جی تھیں اور ہم ذاتی طور پر بہت اچھے سے کام کرتے تھے۔

      وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مزید کہا : میں کہوں گا کہ ہمارا کمبنیشن یعنی ایک وزیر اور سیکرٹری کا کمبنیشن بہت اچھا تھا۔ لیکن میں نے ایک چیز سیکھی، ذمہ داریوں میں فرق ہوتا ہے، سیکرٹری اور وزیر ہونے میں پوری طرح سے فرق ہوتا ہے۔"

      یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی نے سرینگر میں لال چوک پر لہرایا ترنگا، پرینکا سمیت کئی کانگریسی لیڈر تھے موجود


      یہ بھی پڑھئے: مرکزی بجٹ 2023: وقفہ صفر نہیں ہوگا، 31 جنوری اور 1 فروری کو پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات



      جے شنکر نے کہا : "سکریٹری کے اوپر ایک وزیر ہوتا ہے جو پارلیمنٹ اور عوامی طور پر جوابدہ ہوتا ہے، جو ابھی بھی سیکورٹی اور آرام دیتا ہے اور چھتری کی طرح ہوتا ہے۔"
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: