ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات میں آیا 5.5 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں دہشت ، وزیر اعلی روپانی نے ڈی ایم سے کی بات

نیشنل سینٹر فار سیسمولاجی کے مطابق یہ زلزلہ اتوار کی رات آٹھ بج کر تیرہ منٹ پر آیا ۔ ابھی تک کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔

  • Share this:
گجرات میں آیا 5.5 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں دہشت ، وزیر اعلی روپانی نے ڈی ایم سے کی بات
گجرات میں گھروں سے باہر نکلے لوگ ۔ تصویر : اے این آئی ۔

گزشتہ دنوں کئی مرتبہ دہلی این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور اب گجرات میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلہ کا مرکز گجرات کے راج کوٹ سے 122 کلو میٹر شمال ۔ شمال مغرب میں کچھ کے بھچاو میں تھا ۔ اس زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 5.5 تھی ۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولاجی کے مطابق یہ زلزلہ اتوار کی رات آٹھ بج کر تیرہ منٹ پر آیا ۔ ابھی تک کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔


زلزلہ کے جھٹکے احمد آباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی محسوس کئے گئے ، جس سے لوگوں میں میں ڈر کا ماحول رہا ۔ زیادہ تر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آیا ۔



زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد وزیر اعلی وجے روپانی بھی فورا حرکت میں آگئے ہیں ۔ وزیر اعلی دفتر کی جانب سے جانکاری دی گئی ہے کہ وزیر علی نے راج کوٹ ، کچھ اور پاٹ اضلاع کے ضلع افسران سے بات کرکے وہاں کے حالات کی جانکاری لی ۔


اس سے پہلے راجستھان کے بیکانیر میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح دس بج کر 26 منٹ پر آئے زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 4.3  تھی ۔

علاوہ ازیں دہلی میں 8 جون کو 2.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ این سی ایس کے مطابق زلزلہ کا مرکز دہلی ۔ گروگرام سرحد پر واقع تھا اور یہ دوپہر ایک بجے زمین کے 18 کلو میٹر نیچے آیا تھا ۔ اپریل سے دہلی این سی آر میں اوسط اور کم درجے کے 14 مرتبہ سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں ۔
First published: Jun 14, 2020 09:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading