உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیرو مودی کے ’سمندر محل‘ پر ای ڈی کا چھاپہ، کروڑوں کے زیورات، گھڑیاں ضبط

    پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو قریب 14000 کروڑ روپیے کا دھوکہ دینے والے نیرو مودی : فائل فوٹو۔

    پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو قریب 14000 کروڑ روپیے کا دھوکہ دینے والے نیرو مودی : فائل فوٹو۔

    ممبئی۔ پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو تقریبا 14000 کروڑ روپیے کا دھوکہ دینے والے نیرو مودی کی رہائش گاہ ’سمندر محل‘ پر چھاپہ مار کر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کروڑوں روپیے کی پینٹنگ، زیورات اور گھڑیاں ضبط کیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو تقریبا 14000 کروڑ روپیے کا دھوکہ دینے والے نیرو مودی کی رہائش گاہ ’سمندر محل‘ پر چھاپہ مار کر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کروڑوں روپیے کی پینٹنگ، زیورات اور گھڑیاں ضبط کیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اس معاملہ میں اب تک 7666 کروڑ روپیے کا سامان ضبط کر چکا ہے۔


      ای ڈی نے آج بتایا کہ ’سمندر محل‘ سے متعدد قیمتی پینٹنگ، زیورات اور قیمتی گھڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ای ڈی نے 15 کروڑ روپیے کے زیورات،1.40 کروڑ روپیے کی گھڑیاں اور امرتا شیرگل، ایم ایف حسین اور کےکے ہیبر جیسے معروف پینٹنگ آرٹسٹوں کی 10 کروڑ روپیے کی پینٹنگ ضبط کی ہے۔


      گذشتہ ماہ 23 فروری کو ای ڈی نے نیرو مودی اور اس کی کمپنیوں کی 21 غیرمنقولہ املاک ضبط کی تھیں جن کی قیمت 523.72 کروڑ روپیے ہے۔ نیرو مودی کےعلی باغ کے فارم ہاؤس،سولر پاور پلانٹ، احمد نگر میں 135 ایکڑ زمین اور ممبئی اور پونے میں رہائش اور دفتر کی املاک کو ضبط کیا گیا ہے۔

      First published: