ہوم » نیوز » No Category

مسلم سماج میں تعلیمی بیداری کے لئے رابطہ فاؤنڈیشن کا کارواں اڑان ایکسپریس

ناندیڑ۔ رابطہ فاؤنڈیشن پنے کی جانب سے ملک کی مختلف ریاستوں میں تعلیمی بیداری کے لئے ایک انوکھی کوشش کی جا رہی ہے جس کے تحت ماہر تعلیم سید سعید احمد کی قیادت میں ایک تعلیمی کارواں نکالا گیا ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 31, 2016 05:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلم سماج میں تعلیمی بیداری کے لئے رابطہ فاؤنڈیشن کا کارواں اڑان ایکسپریس
ناندیڑ۔ رابطہ فاؤنڈیشن پنے کی جانب سے ملک کی مختلف ریاستوں میں تعلیمی بیداری کے لئے ایک انوکھی کوشش کی جا رہی ہے جس کے تحت ماہر تعلیم سید سعید احمد کی قیادت میں ایک تعلیمی کارواں نکالا گیا ہے ۔

ناندیڑ۔ رابطہ فاؤنڈیشن پنے کی جانب سے ملک کی مختلف ریاستوں میں تعلیمی بیداری کے لئے ایک انوکھی کوشش کی جا رہی ہے جس کے تحت ماہر تعلیم سید سعید احمد کی قیادت میں ایک تعلیمی کارواں نکالا گیا ہے ۔ یہ کاررواں ان دنوں ناندیڑ کے دورے پر ہے ۔  ماہر تعلیم سید سعید احمد کی قیادت میں اڑان ایکسپریس کے عنوان سے ایک وین بنائی گئی ہے جو ملک بھر کا دورہ کرے گی اور 300 سے زائد شہروں میں تعلیمی بیداری اور شخصیت کا ارتقا

کے عنوان سے جلسے ، کارنر میٹنگ اور پریس کانفرنس کا اہتمام کرے گی ۔ تلنگانہ اور آندھرا سے ہوتے ہوئے یہ تعلیمی کارواں ان دنوں ناندیڑ میں ہے ۔ ناندیڑ میں تعلیمی کاررواں کی میزبانی کے فرائض ثنا ایجوکیشن سوسائٹی نے انجام دئے ہیں ۔ سوسائٹی کے صدر محمد احتشام الدین نے تعلیمی کاررواں کی ناندیڑ آمد کو دیکھتے ہوئے شہر کی مختلف پسماندہ بستیوں میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا ۔


  اس کارواں کے سالار سید سعید احمد  کا کہنا ہے کہ مسلم طلبہ میں ترک تعلیم کا رجحان بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے ۔غریبی اور دیگر مجبوریوں کی وجہ سے مسلم طلبہ اپنی تعلیم مکمل

نہیں کر پاتے ۔ بیشتر طلبہ پرائمری اور ہائی اسکول تک ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے معاملہ میں دیگر طلبہ کے مقابلہ کافی پیچھے نظر آتے ہیں ۔ایسے میں مسلم سماج میں تعلیمی بیداری کیلئے اڑان ایکسپریس کے عنوان سے نکالا گیا یہ تعلیمی کارواں ایک مثبت پہل ہے اوریقینا اس کے اچھے نتائج کی امید کی جارہی ہے ۔



First published: Oct 31, 2016 05:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading