ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا ممبئی۔ 3 پولیس اہلکاروں کی موت کے بعد عمردراز اہلکاروں اور کانسٹیبلوں کو گھر پر ہی رکھنے کا فیصلہ

ممبئی پولیس کے تین اہلکاروں کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی ہے جس میں ورلی، واکولہ اور کرلا کے کانسٹبل شامل ہیں۔ ان تمام کی عمر 50سال سے زائد تھیں۔

  • Share this:
کورونا ممبئی۔ 3 پولیس اہلکاروں کی موت کے بعد عمردراز اہلکاروں اور کانسٹیبلوں کو گھر پر ہی رکھنے کا فیصلہ
علامتی تصویر

ممبئی۔  ممبئی پولیس میں کورونا وائرس کے شکار تین پولیس اہلکاروں کی موت کے بعد پولیس نے اب اپنے عمر دراز کانسٹبل و اہلکاروں کو گھر پر ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی اسپتالوں کا بھی نظم کیا گیا ہے نیز ممبئی کے تمام کورونا وائرس کوویڈ اسپتالوں میں پولیس اہلکاروں کیلئے بیڈ بستر کا نظم ہوگا۔ کنٹرول روم میں پولیس کے اہل خانہ کیلئے خصوصی کوویڈ ہیلپ لائن کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ان کے کوویڈ سے متعلق شبہات کا ازالہ کیا جائے۔ طبی شعبہ کو بھی اس سے وابستہ کیا گیا ہے۔ تمام اہلکاروں کو مناسب تعداد میں پی پی ای، چہرے کے ماسک، ہینڈ سینٹائزر ،دستانے چہرے کی شیلڈ مہیا کی گئیں۔ اناج پیکٹ،راشن،گرم پانی، چیک پوائنٹ پر شامیانے بھی تیار کئے گئے ہیں تاکہ اہلکاروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


ریاستی حکومت نے بھی کوویڈ سے موت پانے والے اہلکاروں کو 50 لاکھ روپئے کی مالی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس فورس کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر طرح سے کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ انہیں مضبوط اور مستقل طور پر شہر کی خدمت کر نے کا اور اپنے اہل خانہ کے تحفظ کے قابل بنایا جا سکے۔ یہ حکمنامہ پولیس فورس نے جاری کیا ہے۔ اس کی تصدیق یہاں ممبئی کے ڈی سی پی پی آر او پرنیہ اشوک نے کی ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف ممبئی اور ریاست میں جنگ میں صف اول پر رہنے والے عمر دراز پولیس اہلکاروں کو اب گھر پر ہی آرام کر نے کا حکم ممبئی پولیس نے جاری کیا ہے تاکہ انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس عملہ کی حفاظت اور ان کی صحت کو اولین ترجیح دینے کیلئے انہیں قوت مدافعت بڑھانے کی ادویات تک فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ڈیوٹی پر صحتمند رہ کر خدمات انجام دے سکیں۔




ممبئی پولیس کے تین اہلکاروں کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی ہے جس میں ورلی، واکولہ اور کرلا کے کانسٹبل شامل ہیں۔ ان تمام کی عمر 50سال سے زائد تھیں۔ اس لئے پولیس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسے اہلکار جن کی عمر 55سال کے قریب ہے وہ گھر پر ہی رہ کر آرام کریں۔ اس کے ساتھ ہی ذیابیطیس،  ہائی بلڈ پریشر وغیرہ جیسے طبی حالات کا سامنا کرنے والے اہلکاروں کو بھی ڈیوٹی سے مسثتنی رکھا جاسکتا ہے۔ ایک حکمنامہ جاری کر کے 55سال کے عمر کے اہلکاروں کو ڈیوٹی سے مستثنی رکھا گیا ہے۔ تمام پولیس اسٹیشنوں میں ڈیوٹی 12گھنٹے کی ہوگی اور 24گھنٹے آرام ہوگا۔ طبی حالات کو بہتر بنانے کیلئے پولیس محکمہ کے 12000 اہلکاروں کیلئے ایچ سی کیو گولیاں یعنی قوت مدافعت  کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 20000  اہلکاروں کو ملٹی وٹامن اور پروٹین سپلیمنٹ فراہم کئے جارہے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Apr 29, 2020 03:27 PM IST