ممبرا۔ معذوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم مہاراشٹر اپنگ کامگار وکاس سنگٹھنا کے سکریٹری یوسف خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے معذوروں کی فلاح و بہبود کے لئے بنائی جانے والی اسکیموں کا فائدہ معذوروں تک نہیں پہنچ پاتا ہے ، یہاں تک کہ معذروں کے لئے مختص لاکھوں روپئے لیپس ہوجاتے ہیں اور وہیں دوسری جانب معذور افراد انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ سیاسی لیڈران و سرکاری اہلکاران معذوروں کے مسائل میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں ۔
اس طرح کا اظہار خیال ممبرا میں کرتے ہوئے سنگٹھنا کے جنرل سکریٹری نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپنے اپنے انتخابی منشور میں معذوروں سے متعلق بھی حلف نامہ شائع کرنے کی اپیل کی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔