ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شرمناک: لیب ٹیکنیشین نے کورونا ٹیسٹ کے بہانے لڑکی کے پرائیویٹ پارٹ سے لیا سیمپل اور پھر۔۔۔

کوروناوائرس (Coronavirus) کے درمیان مہاراشٹر (Maharashtra) کے امراوتی ے ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ امراوتی میں ایک لیب ٹیکنیشین نے کوروناٹیسٹ کے بہانے ایک 24 سال کی کے پرزائیویٹ پارٹ (Private Part) سے سیمپل لے لئے۔

  • Share this:
شرمناک: لیب ٹیکنیشین نے کورونا ٹیسٹ کے بہانے لڑکی کے پرائیویٹ پارٹ سے لیا سیمپل اور پھر۔۔۔
علامتی تصویر

کوروناوائرس (Coronavirus) کے درمیان مہاراشٹر (Maharashtra) کے امراوتی ے ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ امراوتی میں ایک لیب ٹیکنیشین نے کوروناٹیسٹ کے بہانے ایک 24 سال کی کے پرزائیویٹ پارٹ (Private Part) سے سیمپل لے لئے۔ اس واقعے کی جانکاری جب اہل خانہ کو لگی تو انہیں شک ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں سے اس طرح کی جانچ کی بات پوچھی تو انہیں بتایا گیا کہ ایسا کوئی نمونہ نہیں لیا جارہا۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ملزم لیب ٹیکنیشین کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم الپیش اشوک دیش مکھ امراوتی کے کووڈ ٹراما سینٹر میں لیب ٹیکنیشین ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑخی امراوتی کیلئے ایک سروس سینٹر میں کام کرتی ہے۔ وہاں پر ایک ملازم کوروناوائرس ہوگیا جس کے بعد احتیاط کے طور پر 28 جولائی کو باقی سبھی ملازموں کا ٹیسٹ سرکاری لیب کووڈ ٹراما سینٹر میں کرایا گیا۔ کوروناوائرس ٹیسٹ کیلئے لیب گئی لڑکی کو لیب ٹیکنیشین نے بتایا کہ کوروناوائرس کے درست نتائج کیلئے پرائیویٹ پارٹ سے سیمپل لینا بیحد ضروری ہے۔


کوروناٹیسٹ (Coronavirus) کراکر گھر لوٹی لڑکی نے اس واقعے کی جانکاری اپنے بھائی کو دی۔ اس پر بھائی کو شک ہوا اور اس نے ڈاکٹروں سے اس کی جانچ کی جانکاری لی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس طرح کا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد اس پورے واقعے کی جانکاری پولیس کو دی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ مہاراشٹر کے وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر ( Minister of Women and Child Developmen) یشومتی ٹھاکر نے واقعے کو سنجیدگی سے لیا ہے اوت قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Aug 02, 2020 08:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading