اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی مشکلات میں اضافہ، ای ڈی نے پی اے اور پی ایس کو کیا گرفتار

    منی لانڈرنگ کی روک تھام کا قانون (PMLA) کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹر (Maharashtra) کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ (Anil Deshmukh) کے ناگپور واقع رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تھی، اسی کارروائی کے دور دیر شب ای ڈی نے انل دیشمکھ کے پی اے کندن شندے اور پی ایس سنجیو پلانڈے کو گرفتار کرلیا ہے۔ دیر شب دونوں کا میڈیکل کرایا گیا۔

    • Share this:
      ممبئی: ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ (Param Bir Singh) نے جس طرح سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) کو خط لکھ کر اس وقت کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ (Anil Deshmukh) پر سنگین الزامات عائد کئے تھے، اس کے بعد سے مسلسل مہاراشٹر کی سیاست میں سرگرمی تیز ہوگئی ہے۔ جمعہ کی صبح منی لانڈرنگ کی روک تھام کا قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے ناگپور واقع رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تھی، اسی کارروائی کے دور دیر شب ای ڈی نے انل دیشمکھ کے پی اے کندن شندے اور پی ایس سنجیو پلانڈے کو گرفتار کرلیا ہے۔ دیر شب دونوں کا میڈیکل کرایا گیا۔ دونوں کو آج صبح پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

      ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، 10 بار مالکوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انل دیشمکھ کو 4 کروڑ روپئے کی رشوت دی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بار مالکوں کے انہیں الزامات پر جمعہ کو بڑی کارروائی کی۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کا قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے ناگپور اور ان کے معاونین کے ممبئی واقع کیمپس کی تلاشی لی۔ حالانکہ دیر شام ای ڈی نے انل دیشمکھ کے پی اے کندن شندے اور پی ایس سنجیو پلانڈے کو گرفتار کرلیا۔

      ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، 10 بار مالکوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انل دیشمکھ کو 4 کروڑ روپئے کی رشوت دی ہے۔
      ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، 10 بار مالکوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انل دیشمکھ کو 4 کروڑ روپئے کی رشوت دی ہے۔

      اطلاعات کے مطابق، پی ایم ایل اے کے تحت ہوئی اس گرفتاری کے بعد اب جانچ ایجنسی انل دیشمکھ کو بھی پوچھ گچھ کے لئے بلا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جانچ ایجنسی نے بدھ کو ممبئی پولیس کے برخاست افسر سچن واجے سے تلوجا جیل میں پوچھ گچھ کی تھی۔

      پرمبیر سنگھ نے انل دیشمکھ پر کیا عائد کئے الزامات

      ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ انل دیشمکھ نے سچن واجے کو 100 کروڑ روپئے کا ہدف دیا تھا۔ پرمبیر سنگھ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 100 کروڑ روپئے ہدف کو پورا کرنے کے لئے ممبئی کے بار، پب اور ریسٹورنٹ سے وصولی کرنے کو کہا گیا تھا۔ خط کے مطابق، اس ہدف پر سچن واجے نے کہا تھا کہ وہ 40 کروڑ روپئے تو پورا کرسکتے ہیں، لیکن 100 کروڑ روپئے بہت زیادہ ہے۔ پرمبیر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ 100 کروڑ کا ہدف پورا کرنے کے لئے انل دیشمکھ نے سچن واجے کو دوسرے طریقے ایجاد کرنے کے لئے کہا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: