உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    درگاہ خواجہ اجمیری میں اعتکاف میں بیٹھنے والے روزہ داروں کے لئے کیا گیا ہے خصوصی بندوبست

    درگاہ خواجہ اجمیری ۔ فائل فوٹو

    درگاہ خواجہ اجمیری ۔ فائل فوٹو

    راجستھان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا تیسرا اور آخری عشرہ آج رات سے شروع ہو جائے گا اور اجمیر واقع خواجہ صاحب کی درگاہ سمیت مختلف مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والے روزہ داروں کے لئے درگاہ کمیٹی کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اجمیر: راجستھان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا تیسرا اور آخری عشرہ آج رات سے شروع ہو جائے گا اور اجمیر واقع خواجہ صاحب کی درگاہ سمیت مختلف مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والے روزہ داروں کے لئے درگاہ کمیٹی کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔
      درگاہ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق درگاہ واقع اکبری مسجد پر 74 اور شاہجهاني مسجد پر 38 روزہ دار اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ جن میں پانچ بنگلہ دیش کے روزہ داربھی شامل ہیں۔
      رمضان کا تیسرعشرہ جہنم سے آزادی کاعشرہ ہے۔ اسی عشرے میں شب قدر کی وہ رات بھی آتی ہے جو رات ایک ہزار راتوں سے بہتر مانی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے اس دوران نیکی، بھلائی کے ساتھ ساتھ خدا کی عبادت میں ڈوب جایا جاتا ہے۔اعتکاف میں بیٹھنے والے روزہ دار درگاہ یا مساجد کے اندر ہی رہ کر آنے والی چاند کی رات تک خدا کی عبادت میں لگے رہتے ہیں ۔
      First published: