உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ای ٹی وی کی خبرکا اثر، ناندیڑ کے برہم پوری کے بنیاد ی مسائل کے تئیں انتظامیہ حرکت میں آئی

    ناندیڑ کے ملت نگر میں بارش کا پانی داخل ہونے سے مقامی لوگوں کو ہونے والی مشکلات سے متعلق خبر ای ٹی وی پر دکھائے جانے سے انتظامیہ حرکت میں آ ئی

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      ناندیڑ : ناندیڑ میں ایک بار پھر ای ٹی وی کی خبر کا اثر ہوا ہے ۔اس مرتبہ معاملہ پسماندہ مسلم بستیوں کے بنیادی مسائل سے جڑا ہوا ہے ۔ ناندیڑ کے ملت نگر میں بارش کا پانی داخل ہونے سے مقامی لوگوں کو ہونے والی مشکلات سے متعلق خبر ای ٹی وی پر دکھائے جانے سے انتظامیہ حرکت میں آ ئی ۔
      ناندیڑ کے برہم پوری علاقہ میں واقع اقبال نگر اور ملت نگر کے علاقہ میں کئی بنیادی مسائل پائے جاتے ہیں ۔ یہاں سڑکیں اور نالیاں نہیں ہونے سے بارش کا پانی لوگوں کے مکانوں میں داخل ہو رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں بار بارشکایت کرنے پر میونسپل انتظامیہ کی جانب سے عدم سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ۔ اس سلسلہ میں پچھلے ہفتہ ای ٹی وی نے اقبال نگر اور ملت نگر کے لوگوں کی مشکلات کی جانب انتظامیہ کو متوجہ کرنے کیلئے خبر کے طورپر ایک تفصیلی رپورٹ نشرکی ۔
      ای ٹی وی پر خبر نشر ہوتے ہی فورا انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔علاقہ کے ایم ایل اے ڈی پی ساونت نے میونسپل کمشنر، میئر، ڈپٹی میئر اور مقامی کارپوریٹروں کولیکر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ یہاں کے لوگوں کی پریشانیاں سنیں اور ان کے جلد ازالہ کی یقین دہانی کرائی ۔
      First published: