உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    EXCLUSIVE: یہ ہے ملک میں پورن فلموں کے پہلے کاروباری کی تصویر ، فرضی نام سے کرتا تھا دھندہ

    پہلی مرتبہ یش ٹھاکر کی تصویر سامنے آئی ہے ۔ اس کا اصلی نام اروند شریواستو ہے ۔ (Photo Credit: Paras)

    پہلی مرتبہ یش ٹھاکر کی تصویر سامنے آئی ہے ۔ اس کا اصلی نام اروند شریواستو ہے ۔ (Photo Credit: Paras)

    اس شخص کو پہلے کسی نے بھی نہیں دیکھا تھا ، اس سے بڑی بات یہ ہے کہ کسی کو بھی اس کا اصلی نام تک معلوم نہیں تھا ۔ اس شخص کا اصلی نام اروند شریواستو (Arvind Srivastava) ہے ، لیکن پورن فلموں کا دھندہ یہ یش ٹھاکر (Yash Thakur) کے نام سے ہی کرتا تھا ۔

    • Share this:
      ممبئی : ملک میں پورن فلموں کے سیکٹر میں پہلے صرف ایک ہی شخص کا نام تھا ، جس شخص کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں ۔ وہ پورن کی دنیا کا وہ نام ہے ، جس کو ابھی تک کسی نے دیکھا تک نہیں تھا ۔ اس شخص کا نام اروند شریواستو عرف یش ٹھاکر ہے ۔ اسی شخص نے انٹلی جینس بیورو کے افسر کو چونا لگاکر اس کی بیوی کے نام پر فلز مووی نام کا ایک ایپلی کیشن شروع کیا تھا ۔ یش ٹھاکر اس ایپلی کیشن پر گہنا وششٹھ ، تنویر ہاشمی کی مدد سے بنائی گئی پورن فلموں کو نشر کرتا تھا ۔ اس شخص کی تصویر سب سے پہلے 18 کو ہاتھ لگی ہے ۔

      اس شخص کو پہلے کسی نے بھی نہیں دیکھا تھا ، اس سے بڑی بات یہ ہے کہ کسی کو بھی اس کا اصلی نام تک معلوم نہیں تھا ۔ اس شخص کا اصلی نام اروند شریواستو ہے ، لیکن پورن فلموں کا دھندہ یہ یش ٹھاکر کے نام سے ہی کرتا تھا ۔ پورن کے دھندے سے وابستہ لوگ اس کو صرف یش ٹھاکر کے نام سے جانتے تھے اور اس نام سے ہی اس سے فون پر بات کرتے تھے ۔ اس دھندے سے وابستہ لوگ اس کی ڈیمانڈ کے مطابق اس کیلئے پورن فلمیں بناکر دیتے تھے ۔ خاص بات یہ ہے کہ یش ٹھاکر ملک میں نہیں رہتا ہے ، یہ سنگاپور میں رہتا ہے ۔

      پورن فلموں کے معاملہ میں پیسے کہاں سے آئے اور کہاں گئے ، اس بات کی جانچ کے دوران ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل جب بینکوں کی تفصیلات کی جانچ کررہی تھی تب انہیں اروند شریواستو کے نام کا پتہ چلا تھا ۔ اروند کانپور کا رہنے والا ہے ۔ پھر جب جانچ آگے بڑھی تو پتہ چلا کہ یش ٹھاکر ہی ارون شریواستو ہے ۔

      یش ٹھاکر اور راج کندرا کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ راج کندرا کا پورنوگرافی کیس اروند شریواستو سے ایک دم الگ ہے ۔ دونوں معاملات پوری طرح سے الگ ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: