احمدآباد : احمدآباد ہمیشہ سے ہی کچھ نیا کرنے کی سوچ لئے مشہور ہے۔ یہاں مختلف طریقوں کی نمائش و فیسٹول لوگ منا تے رہتے ہیں۔ اس مرتبہ جنوری میں سال شروع ہوتے ہیں نئے نئے فیسٹول کی لائن لگ گئی ہے ۔ احمدآباد کی سابر متی ندی پر فی الحال فلاورشو ، سابر متی فیسٹول اور کائٹ فیسٹول کا دور چل رہا ہے ۔ ریورفرنٹ پر پھولوں کی نمائش میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
عوام دو جنوری سے فلاور شو کا شو لطف اٹھا رہے ہیں۔ فلاور شو میں شاندار طریقے سے پھولوں کو نت نئی اسٹائل میں سجایا گیا ہے۔ کہیں باربی ڈول ہے ، تو کہیں گاڑی اور کہیں جانوروں کی شکل میں پھولوں کی سجاوٹ کی گئی ہے ۔
احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فلاور شو کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اس شو میں کل 750 اقسام کے پھولو ں کی نمائش رکھی گئی ہے ۔چھوٹے چھوٹے پودے اور رنگ برنگے پھولوں نے لوگوں کو دل موہ لیا ہے ۔بڑی تعداد میں اسے دیکھنے کیلئے روزانہ لوگ ریور فرنٹ پہنچ رہے ہیں ۔ اسے دیکھ کر لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے مقام پر آکر جو نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں ، ان سے روحانی سکون ملتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔