உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں اسم محمد مع القابات کی خطاطی کی نمائش، 25 سے زیادہ خطاطوں نے کی شرکت

    ممبئی میں اسم محمد مع القابات کی خطاطی کی نمائش، 25 سے زیادہ خطاطوں نے کی شرکت

    ممبئی میں اسم محمد مع القابات کی خطاطی کی نمائش، 25 سے زیادہ خطاطوں نے کی شرکت

    ممبئی میں بارہ ربیع الاول کے پیشِ نظر 'اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم' مع القابات خطاطی کی ایک روزہ نمائش کریمی لائبریری انجمن اسلام میں منعقد کی گئی ۔ صدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی نے نمائش کا افتتاح کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra | Pune
    • Share this:
    ممبئی : ممبئی میں بارہ ربیع الاول کے پیشِ نظر 'اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم' مع القابات خطاطی کی ایک روزہ نمائش  کریمی لائبریری انجمن اسلام میں منعقد کی گئی ۔ صدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی نے نمائش کا افتتاح کیا۔ اس نمائس کی سرپرستی ملک کے نامور خطاط اسلم کرتپوری نے کی ۔ اس نمائش کا مقصد فنِ خطاطی کے ذریعے شان محمد کے وقار کو واضح کرنا تھا۔ اس نمائش میں ریاست و بیرونِ ریاست کے پچیس سے زائد خطاطوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے فن پاروں کا مظاہرہ کیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ایرانی طیارہ میں بم کی خبر، دہلی میں لینڈنگ کی اجازت نہیں، چین کی طرف بڑھا


    ممبئی کے اسلام جمخانہ اور شہر کی دیگر سماجی ، تعلیمی اور دینی تنظیموں کے تعاون سے پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش 12 ربیع الاول کی نسبت سے "نبیء رحمت سب کیلئے" مہم کا آغاز یکم ربیع الاول سے ہوچکا ہے۔ اس مہم کی سربراہی اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہانی کررہے ہیں۔ اس مہم کے تحت بارہ دنوں میں مختلف پروگراموں کے انعقاد کے زریعے پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو غیر مسلم طبقے تک پہچانا ہے تاکہ ملک میں آباد غیر مسلم طبقہ پیغمبر اسلام کی تعلیم واقفیت حاصل کرسکے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تین روزہ دورے پر آج پہنچیں گے جموں، لااینڈ آرڈر کا لیں گے جائزہ


    اسی مہم کے تحت ممبئی کے انجمن اسلام میں اسم محمد و القابات کی خطاطی کی نمائش کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس مہم کے روحِ رواں اور اسلام خمخانہ کے صدر یوسف ابراہانی نے کہاکہ گذشتہ دنوں بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے نیشنل ٹیلی ویژن چینل پر پیغمبر اسلام کی شان میں بے حرمتی کی تھی، جس کے بعد ملک میں ایک قسم کا طوفان برپا ہوگیا تھا۔ غیرمسلم طبقے میں پیغمبر کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے اور پیغمبر اسلام کی تعلیم کی عام کرنے کی نیت سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

    اس مہم کے زریعےمختلف شعبوں اور پروفیشن سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم افراد سے ملاقات اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات سے آگاہی کو ملحوظ رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ "اسم محمد صل اللہ علیہ وسلم" مع القابات، خطاطی کا پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ خطاطی کی نمائش میں مہاراشٹر و بیرون ریاست کے اہم خطاط نے اس نمائش میں نا صرف شریک ہوئے بلکہ اپنے منفرد فن پاروں سے ناظرین کو انگشت بدنداں کر دیا ۔ خاص طور پر اس نمائش میں عالمی شہرت یافتہ استاد شفیق الزماں خان کے  بھی کچھ منتخب نمونوں کو نمائش میں شامل کیا گیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: