ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پاکستانی سرحد کے پاس متعدد فیس بک اکاونٹ ہوئے ہیک، غیر ملکی خاتون کی لگائی تصویر

راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں متعدد لوگوں کی فیس بک آئی ڈی ہیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
پاکستانی سرحد کے پاس متعدد فیس بک اکاونٹ ہوئے ہیک، غیر ملکی خاتون کی لگائی تصویر
ہیکر نے سبھی آئی ڈی میں جیلین کلیرنس نام سے پروفائل بنایا

راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں متعدد لوگوں کی فیس بک آئی ڈی ہیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ ضلع کے ناچنا علاقے کا ہے۔ ہیک ہوئی تمام آئی ڈی میں غیر ملکی خواتین فوجیوں کی تصویر لگائی گئی ہے۔ ہیکر نے سبھی ہیک آئی ڈی میں جیلین کلیرنس نام سے پروفائل بنایا ہے۔ واضح ہو کہ جن لوگوں کا اکاونٹ ہیک ہوا ہے ان کی پروفائل پکچر کے ساتھ ہی ٹائم لائن کور بھی بدل دیا گیا ہے۔


فیس بک ٹائم لائن کور میں خاتون فوجیوں کی تصویر لگائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سرچ کرنے پر جیلین کلیرنس کےنام کے ساتھ ٹیکساس امریکہ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ ہیک ہوئی آی ڈی میں پڑھائی- لکھائی ، روزگار اور رہنے کی جگہ بھی بدل دی گئی ہے۔


ہیکنگ کے بعد صارفین کی ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر بھی بدل دئے گئے ہیں۔ یہ ہیکنگ کافی بڑے  سطح پر ہوئی ہے اور تمام کوششوں کے بعد بھی آئی ڈی ریکور نہیں ہو پا رہی ہے۔ اس سے لوگوں کے درمیان ہلچل مچ گئی ہے۔


jaisalmer-FB-hack
فیس بک آئی ڈی کو ٹھیک کرانے کے لئے لوگ انٹرنیٹ کے ماہرین کے پاس جا رہے ہیں۔ اس ہیکنگ کے پیچھے بڑی سازش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ قابل غور ہے کہ  ناچنا علاقہ پاکستان کی سرحد کے پاس ہے۔ ایسے میں پاکستانی ایجنسی یا دہشت گرد تنظیم کی سائبر سیل کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔

First published: Sep 03, 2018 07:29 AM IST