ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹرمیں مراٹھا طبقے کو ایس سی بی سی کے تحت ملے گا ریزرویشن، فڑنویس کابینہ کی منظوری

مہاراشٹرحکومت کے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مراٹھاوں کو ایس سی بی سی کے تحت الگ ریزرویشن دیا جائے گا۔ 50 فیصد سے زیادہ ریزرویشن نہیں دیا جاسکتا، اس لئے مہاراشٹرحکومت نے'اسپیشل کٹیگری فاربیک ورڈ کلاسیز' کی تجویز سے ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹرمیں مراٹھا طبقے کو ایس سی بی سی کے تحت ملے گا ریزرویشن، فڑنویس کابینہ کی منظوری
مراٹھا طبقے کو ایس سی بی سی کے تحت ریزرویشن دیئے جانے کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

مہاراشٹرمیں مراٹھا ریزرویشن تحریک کے بعد اب مراٹھا طبقے کو ریزرویشن دینے کے لئے حکومت پوری طرح سے تیارہے۔ مراٹھا ریزرویشن پرحکومت کا بھی ماننا ہے کہ مراٹھا تعلیمی اورسماجی طورپرپسماندہ ہیں۔ انہیں اسپیشل کٹیگری فاربیک ورڈ کلاسیز (ایس سی بی سی) کے تحت ریزرویشن دیا جائے۔


مہاراشٹرحکومت کے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مراٹھیوں کو ایس سی بی سی کے تحت الگ ریزرویشن دیا جائے گا۔ 50 فیصد سے زیادہ ریزرویشن نہیں دیا جاسکتا، اس لئے مہاراشٹرحکومت نے 'اسپیشل کٹیگری فاربیک ورڈ کلاسیز' کی تجویز سے ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔


اس سے قبل مہاراشٹرریاست کے پسماندہ طبقات کمیشن نے مراٹھا طبقات کی سماجی اوراقتصادی حالت پراپنی رپورٹ جمعرات کو ریاست کے چیف سکریٹری ڈی کے جین کوسونپی تھی، جس میں مراٹھا طبقے کے لئے ریزرویشن کے مطالبے کے حق میں مشورے دیئے گئے تھے۔ ریاست کی آبادی میں سیاسی طورپرموثرمراٹھا طبقے کی آبادی 30 فیصد ہے۔ اس سال جولائی اوراگست میں ریزرویشن کے لئے زبردست تحریک چلائی گئی تھی۔


یہ بھی پڑھیں:   مراٹھا ریزرویشن کے لئے تحریک نہیں بلکہ یکم دسمبر کو جشن منایا جائے: فڑنویس کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:   مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن احتجاج کے دوران بند اور تشدد سے زندگی متاثر

یہ بھی پڑھیں:  مراٹھا ریزرویشن کے بھڑک رہے ہیں شعلے، مظاہرین نے بند کرائی دکانیں، بسوں پر برسائے پتھر
First published: Nov 18, 2018 07:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading