உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنے ہی دو بیٹوں کے ساتھ مل کر خاتون کرتی تھی یہ گھنونا کام، پولیس نے کیا گرفتار

    ملاڈ ایسٹ کرار پولیس نے ایک منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ٹی وی اداکاروں کو منشیات فراہم کرتی تھی۔

    ملاڈ ایسٹ کرار پولیس نے ایک منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ٹی وی اداکاروں کو منشیات فراہم کرتی تھی۔

    ملاڈ ایسٹ کرار پولیس نے ایک منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ٹی وی اداکاروں کو منشیات فراہم کرتی تھی۔

    • Share this:
    ملاڈ ایسٹ کرار پولیس نے ایک منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ٹی وی اداکاروں کو منشیات فراہم کرتی تھی۔ گرفتار خاتون لتا یادو (45) اپنے دو بیٹوں اجے اور وجئے یادو کے ساتھ اپاپاڑہ علاقے میں رہتی ہے۔ اس خاتون سے تقریبا 2 2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے جس کی بین الاقوامی قیمت 40 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ یاد ریے کہ کرار پولیس کو اطلاع ملی کہ ملاڈ ایسٹ کے اپا پاڑہ علاقے میں لتا نام کی ایک خاتون ہے جو چرس کا کاروبار کرتی ہے۔

    اس اطلاع کے بعد کرار پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پنھالے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بھوئے ، خاتون پی ایس آئی پاٹل سمیت سراغ لگانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی تلاشی لی جس سے 2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چرس کی قیمت 40 لاکھ روپے ہے ۔یہ خاتون گوریگاؤں فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ٹی وی اداکاروں کو منشیات فروخت کرنے کا کام کرتی تھی۔

    تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس خاتون کے بڑے بیٹے وجئے یادو کو 6 ماہ قبل بہار میں 25 کلوگرام چرس کے ساتھ پکڑا گیا تھا جبکہ 16 جون کو اس کے چھوٹے بیٹے اجے یادو کو اینٹی نارکوٹکس سیل کاندیولی یونٹ نے 2.5 کلوگرام کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ جس کی لاگت 50 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔بتایا جاتاہے کہ اس کے شوہر کی موت کے بعد ملزمہ لتا یادو اپنے دونوں بیٹوں کی مدد سے منشیات کے کاروبار میں بہت سرگرم ہوگئی. خاص بات یہ ہے کہ لتا کے پورے خاندان نے صرف چرس کے کاروبار میں بہت نام کمایا تھا۔

    کرار پولیس کے سینئر پولیس انسپکٹر پرکاش ویلے نے بتایا کہ ملزمہ لتا یادو کو کرارپولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ان کے بڑے بیٹے کو بہار کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے جبکہ چھوٹے بیٹے کو اینٹی نارکوٹکس سیل نے گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے خاتون کو 2 جولائی تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس اب اس گروہ کے دیگر ممبروں کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے نیز فلم انڈسٹری میں یہ خاتون کس کو منشیات فراہم کرتی تھی وہ کون اداکار ، اداکارہ ہیں جو منشیات کے اس گھناؤنے جال میں ملوث ہیں۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو منشیات کے اس چنگل میں پھنسے ہوئے لوگوں کے بارے میں پتہ لگانا شروع کردیا ہے۔

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: