ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مشہور جیوتشی بے جان دارو والا کی 90 سال کی عمر میں کورونا وائرس سے موت ، احمد آباد میں لی آخری سانس

مشہور جیوتشی بے جان دارو والا مختلف تکنیک کے توسط سے پیشین گوئیاں کیا کرتے تھے ۔ وہ ویدک جیوتش ، نیومیرولاجی اور ہست ریکھا سمیت جیوتش کے مختلف اقسام کا علم رکھتے تھے ۔

  • Share this:
مشہور جیوتشی بے جان دارو والا کی 90 سال کی عمر میں کورونا وائرس سے موت ، احمد آباد میں لی آخری سانس
مشہور جیوتشی بے جان دارووالا کی 90 سال کی عمر میں کورونا وائرس سے موت ، احمد آباد میں لی آخری سانس

مشہور جیوتشی بے جان دارون کا 90 سال کی عمر میں احمد آباد کے اپولو اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ بے جان دارو والا کے بیٹے ناستور دارو والا نے بتایا کہ انہیں نمونیا کی شکایت تھی ۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ بے جان دارو والا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا ہے ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ تقریبا گزشتہ ایک ہفتہ سے اسپتال میں بھرتی تھے ۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی ۔ وہ وینٹی لیٹر پر تھے ۔


مشہور جیوتشی بے جان دارو والا مختلف تکنیک کے توسط سے پیشین گوئیاں کیا کرتے تھے ۔ وہ ویدک جیوتش ، نیومیرولاجی اور ہست ریکھا سمیت جیوتش کے مختلف اقسام کا علم رکھتے تھے ۔ وہ معیشت اور بازار کے اتار چڑھاو کو لے کر بھی پیشین گوئی کیا کرتے تھے ۔



بے جان دارو والا کی موت پر گجرات کے وزیر اعلی وجے روپالی نے ٹویٹ کیا کہ مشہور جیوتشی شری بے جان دارو والا کے انتقال سے دکھی ہوں ، میں ان کی روح کی تسکین کیلئے پرارتھنا کرتا ہوں ۔
First published: May 29, 2020 07:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading